عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات الکفیل نرسری میں رواں سال 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد پودوں کا اضافہ

مؤسسہ قمر بنی ہاشم کی جانب سے خطبۂ فدکیہ کے حفظ کا مقابلہ

2025-12-14 07:08

مؤسسہ قمر بنی ہاشم کے زیرِ اہتمام حضرت سیدہ فاطمہ زہراءؑ کے خطبۂ فدکیہ کے حفظ کے مقابلے میں عتبۂ علویہ مقدسہ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے شرکت کی

مرکز قنبر الخادم کے سربراہ احمد الزورکانی نے کہا کہ یہ مقابلہ اُن ثقافتی و دینی سرگرمیوں میں شامل ہے جن کا مقصد معاشرے میں اسلامی اقدار کو زندہ کرنا ہے، بالخصوص سیدہ فاطمہ زہراءؑ کی سیرت اور عظیم مقام کو اجاگر کرنا، نیز خطبۂ فدکیہ میں موجود عقائدی و فکری مضامین کو عام کرنا ہے جو عفاف اور اخلاقی التزام کے اصولوں کو مضبوط کرتے ہیں

انہوں نے مزید بتایا کہ اس موقع پر زائرین کو دی جانے والی خدمات کے اعتراف میں عتبۂ علویہ مقدسہ کی تکریم بھی کی گئی۔ یہ مقابلہ مسلسل اٹھارویں سال سے صوبہ بصرہ میں منعقد کیا جا رہا ہے، جبکہ مقابلے کے انعامات، تحائف اور اعزازی شیلڈز حرمِ امام علی علیہ السلام کی جانب سے فراہم کی گئیں

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ شرکت مرکز قنبر برائے مشرفینِ خدمت، شعبۂ تعلقاتِ عامہ، شعبۂ ابلاغ (میڈیا) اور شعبۂ ٹرانسپورٹ کے ذریعے عمل میں آئی

مزید برآں، اس تقریب میں مراجعِ عظام کے دفاتر، عتباتِ عالیات اور مزاراتِ مقدسہ کے نمائندوں کے علاوہ متعدد سماجی، دینی اور تعلیمی اداروں کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی

مؤسسہ قمر بنی ہاشم خدمت کے میدان میں ایک فعال ادارہ ہے اور مرکز قنبر برائے مشرفینِ خدمت کے ساتھ تعاون و ہم آہنگی کے تحت بھی کام کرتا ہے

منسلکات

مطلوبہ الفاظ : خطبہ فدک

العودة إلى الأعلى