عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات الکفیل نرسری میں رواں سال 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد پودوں کا اضافہ

حرم امام حسین علیہ السلام میں چوتھے بین الاقوامی کوثر العصمہ فیسٹیول کے تحت فنّی نمائش کا افتتاح

2025-12-12 07:37

حرم امام حسین علیہ السلام نے آج صحنِ عقيلہ زینبِ کبریٰ سلام اللہ علیہا میں چوتھے بین الاقوامی ثقافتی فیسٹیول کوثر العصمہ کی سرگرمیوں کے سلسلے میں فنّی نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا

نمائش کے فنی و ابلاغی شعبے کے ڈائریکٹر، غیث الدبّاغ نے بتایا کہ اس فنّی نمائش میں مختلف نوعیت کے اسٹالز قائم کیے گئے ہیں جن میں فنونِ لطیفہ، ثقافتی آثار اور علمی موضوعات پر مشتمل متعدد شعبے شامل ہیں

نمائش میں مصوری اور دستکاری کی تخلیقات، سیدہ فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا سے متعلق مؤلفات پر مبنی خصوصی لائبریری، فنِ فِیلوگرافی کی دلکش نمائش، اور بچوں کے لیے الگ سرگرمیوں کا گوشہ شامل ہے

غیث الدبّاغ کے مطابق پانچ روز تک جاری رہنے والی اس نمائش میں عراق اور عرب ممالک کی کئی جامعات نے شرکت کی ہے، جبکہ مختلف علمی و فنّی شعبوں سے وابستہ اساتذہ، محققین اور فنکار بھی اپنے فن کے ساتھ موجود ہیں

نمائش کے پروگراموں میں بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں کے لیے ثقافتی و علمی مقابلے بھی شامل ہیں، جن کے کامیاب شرکاء کو قیمتی اور خصوصی انعامات سے نوازا جائے گا

منسلکات

العودة إلى الأعلى