عراق آئندہ سال اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کانفرنس کی میزبانی کرے گا
بغداد: وزارتِ خارجہ نے اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ آئندہ سال منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے وزرائے خارجہ کے 52ویں اجلاس کے لیے انتظامی اور تکنیکی امور پر جامع غور و خوض جاری ہے
وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان ،جو کربلاء ٹوڈے نیوز کو موصول ہوا میں بتایا گیا کہ وزارت کے مرکزی دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں بغداد میں اپریل 2026 میں ہونے والے وزارتی اجلاس کی تنظیمی اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے سربراہان، کابینہ سیکریٹریٹ اور وزارتِ داخلہ کے نمائندگان نے بھی شرکت کی
بیان کے مطابق، اجلاس کی صدارت معاون وزیرِ خارجہ برائے کثیرالجہتی و قانونی امور، سفیر شورش خالد سعید نے کی، جو بغداد میں OIC وزرائے خارجہ کے 52ویں اجلاس کی میزبانی کے لیے قائم حکومتی کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں
تنظیم کی جانب سے اجلاس میں معاون سیکریٹری جنرل برائے سیاسی امور، سفیر یوسف الضبعی نے شرکت کی
معاون وزیرِ خارجہ نے اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا کہ عراق کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے ہر سطح پر مکمل تعاون فراہم کرے گا
اجلاس میں لوجسٹک، انتظامی، سیکورٹی اور میڈیا سے متعلق ضروری تیاریوں پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وفد نے عراق میں موجود مجموعی استحکام، حکومتی کوششوں اور بغداد میں نظر آنے والی حالیہ ترقی کی تعریف کی، اور وزارتِ خارجہ کے بہترین انتظامات کو سراہا
اپنے بیان میں OIC کے سفیر یوسف الضبعی نے کہا کہ عراق کی جانب سے اس اجلاس کی کامیاب میزبانی پورے عرب اور مسلم دنیا کے لیے باعثِ فخر ہوگی
انہوں نے موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں اس اجلاس کی اہمیت پر زور دیا
اسی تناظر میں معاون وزیرِ خارجہ نے کہا کہ عراق تنظیم میں اپنے فعال کردار کے مضبوطی سے فروغ کے لیے پُرعزم ہے
مزید یہ کہ دونوں فریقوں نے آئندہ مدت میں مشترکہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا، تاکہ اس اہم عرب و اسلامی کانفرنس کی کامیاب میزبانی کے لیے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جا سکیں



