عراق نے ذہنی حساب کے مقابلے میں عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کر لیا
متحدہ عرب امارات میں منعقدہ بین الاقوامی تیز رفتار ذہنی حساب کی مسابقہ (WAMAS - Dubai 2025) میں عراق نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے عالمی چیمپئن کا خطاب اپنے نام کر لیا
یہ کامیابی 27 ممالک اور دنیا بھر کے 500 سے زائد ممتاز شرکاء کے درمیان ہونے والے سخت مقابلے میں حاصل ہوئی
عراقی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، عراقی ٹیم نے ذہنی حساب کے میدان میں روس، چین، جاپان، بھارت، برطانیہ اور امریکا جیسے عالمی شہرت یافتہ ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمایاں برتری حاصل کی، جبکہ اس مقابلے میں دنیا کے تقریباً 30 بڑے ادارے شریک تھے
عراقی وفد کی سربراہ اور بین الاقوامی ٹرینر شَہَد الربیعی نے بتایا کہ عراق کے کم سن اور نوجوان چیمپئنز نے تمام تر چیلنجز کے باوجود شاندار کامیابی حاصل کی اور عالمی اعزاز اپنے نام کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عراقی شرکاء نے 6 میں سے 3 عالمی چیمپئن شپ جیت کر تمام ممالک پر سبقت حاصل کی
بین الاقوامی مسابقہ WAMAS کی صدر گُولجان بیرڈی بیکوفا نے عراق کی شرکت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دجلہ و فرات کے فرزندوں کی ذہانت اور ان کی عظیم تہذیبی گہرائی پر کوئی حیرت نہیں ہوئی۔ ان کے مطابق عراقی متسابقین نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں مقامات حاصل کیے اور اہم اعزازات اپنے نام کیے
بیرڈی بیکوفا نے عراقی وفد کی پیشہ ورانہ انتظامیہ، منظم تیاری اور تجربے کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے بتایا کہ مقابلہ نہایت سخت تھا، جس میں 500 سے زائد شرکاء، جن میں 420 بالمشافہ اور تقریباً 80 آن لائن شامل تھے قازقستان، ازبکستان، ترکی، ایران اور رومانیہ جیسے تجربہ کار ممالک سے شریک ہوئے
دوسری جانب، 9 سالہ عراقی متسابق یزن سرمد جس نے "عالمی چیمپئن" کا خطاب جیتا ،نے بتایا: میں سات سال کی عمر سے ان مقابلوں میں حصہ لے رہا ہوں، اور ہر سال اپنی مہارت میں اضافہ کرتا رہا ہوں تاکہ بہتر مقام حاصل کرسکوں۔ بالآخر میں نے عالمی اعزاز جیت لیا۔ میرا اگلا ہدف ’چیمپئن آف دی چیمپئنز‘ ہے
اس نے اپنی کامیابی عراق اور اپنے تربیتی مرکز کے نام کی



