کربلا میں قائم ’’مجمعُ الفقراء‘‘ رہائشی منصوبے کے بارے میں تفصیل سے جانیے۔ عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات

پاکستان: ملکی اور بین الاقوامی اساتذہ کا امام حسین کلچرل سنٹر اسلام آباد کا دورہ

2025-11-28 17:23

آسٹریا سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر اسٹیفن ہیمر کی قیادت میں مختلف جامعات کے اساتذہ پر مشتمل ایک وفد نے امام حسین کلچرل سینٹر اسلام آباد کا دورہ کیا

آسٹریا سے تعلق رکھنے والے محقق پروفیسر ڈاکٹر اسٹیفن ہیمر کی قیادت میں مختلف جامعات کے اساتذہ پر مشتمل ایک وفد نے امام حسین کلچرل سینٹر اسلام آباد کا دورہ کیا ۔ وفد میں جناب بلال خان (ویانا یونیورسٹی، آسٹریا) اور  جناب ڈاکٹر قاص خان (قائداعظم یونیورسٹی، اسلام آباد) بھی شامل تھے۔

دورے کے دوران معزز مہمانوں کو کلچرل سینٹر کے کردار، مقاصد اور جاری سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ اس موقع پر انہیں پاکستان میں حرمِ امام حسین علیہ السلام کے تحت بین المسالک والمذاہب ہم آہنگی، تعلیمی تعاون اور ثقافتی مکالمے کے مختلف منصوبوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں۔

مہمانوں نے کلچرل سینٹر کی خدمات، اس کے مثبت کردار اور معاشرتی ہم آہنگی کے لیے جاری کوششوں کو سراہا۔

آخر میں مہمان پروفیسر ڈاکٹر اسٹیفن ہیمر کو حرمِ امام حسین علیہ السلام کی گائیڈ بُک پیش کی گئی۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى