عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات الکفیل نرسری میں رواں سال 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد پودوں کا اضافہ

پاکستان: بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قراء ت میں عراق سمیت 40 اسلامی ممالک کی شرکت

2025-11-27 16:11

اسلام آباد (کربلا ٹوڈے): پہلے بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قراء تِ قرآنِ مجید کا آخری مرحلہ مکمل ہو گیا آج پہلے دس منتخب قرّاء نے تلاوتِ قرآن کی سعادت حاصل کی

وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ ہمیں قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگیوں کو اس طرح سنوارنا ہے کہ ہم دنیا کے سامنے اسلام کا حقیقی اور روشن چہرہ پیش کر سکیں۔ پاکستان میں پہلے عالمی مقابلۂ حسنِ قراء ت کا انعقاد ہمارے لیے ایک بڑی سعادت ہے، جس میں 40 ممالک کے قرّاء نے شرکت کی

افغانستان کے عبدالرب ایوبی، شام کے محمد سیمی، مراکش کے ایوب اللہ، اور ترکی کے طیّب حوس نے تلاوت پیش کی۔ پاکستان کے قاری عبدالرشید، ایران کے عدنان، اور ملائیشیا کے ایمان رضوان نے سیمی فائنل میں تلاوت کی

عراق کے مصطفیٰ عماد حمید الحمدان، بنگلہ دیش کے محمد میزان الرحمٰن، اور انڈونیشیا کے الہام محمودین نے بھی تلاوت پیش کی۔ مقابلے کے پہلے، دوسرے اور تیسرے انعام کے خوش نصیب قرّاء کے ناموں کا اعلان 29 نومبر بروز ہفتہ کیا جائے گا

چیف جج قاری سید صداقت علی کی سربراہی میں کویت، مصر، پاکستان اور ایران کے ممتاز قرّاء نے ججوں کے فرائض سرانجام دیئے

منسلکات

مطلوبہ الفاظ : مقابلے حسن قرائت

العودة إلى الأعلى