بغداد: مؤسسہ العین یتیم بچوں کی خدمت کے لیے پیش پیش

2025-11-27 11:37

مؤسسہ العین برائے سماجی بہبود ایک آزاد، غیرسرکاری اور عوامی خدمت کا حامل انسانی ادارہ ہے، جو نادار و غریب یتیم بچوں اور مستحق مریضوں کی کفالت اور دیکھ بھال کا فریضہ سرانجام دیتا ہے

یہ ادارہ مرجعِ عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید علی الحسینی السیستانی (دام ظلہ الوارف) کی سرپرستی اور تائید کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے رہا ہے

مؤسسہ اپنی جامع سہولیات کے تحت صحت، تعلیم، نفسیاتی معاونت، تربیتی و تعلیمی پروگرام، سماجی رہنمائی، بیواؤں و یتیموں کے لیے خصوصی معاونت، اور مختلف فلاحی سہولیات فراہم کرتا ہے

اپنی وسیع ملکی نیٹ ورک کے ذریعے مؤسسہ العین عراق کے مختلف صوبوں میں ہزاروں یتیم بچوں اور ضرورت مند خاندانوں کی کفالت اور مدد کر رہا ہے

اس وقت عراق کے متعدد صوبوں میں ایسا کوئی یتیم بچہ تقریباً موجود نہیں جس کی کفالت مؤسسہ العین کے ذریعے نہ کی جا رہی ہو۔


منسلکات

مطلوبہ الفاظ : مؤسسہ العین

العودة إلى الأعلى