عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات الکفیل نرسری میں رواں سال 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد پودوں کا اضافہ

حرم حضرت عباس علیہ السلام کا توسیعی منصوبوں میں عمارتوں کے انہدام کے لیے ماہر کمپنی سے معاہدہ

2025-11-26 09:45

حرم حضرت عباس علیہ السلام نے بابِ بغداد کی جانب صحن اُمّ البنینؑ کی توسیع کے منصوبے کے تحت خریدی گئی پرانی عمارتوں کے انہدام کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، اور اس سلسلے میں ایک ماہر کمپنی سے کیے گئے معاہدے کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں

خریدی گئی عمارتوں کی تخلیہ و انہدام کمیٹی کے سربراہ حسین الشهرستانی نے بتایا کہ آج کمیٹی نے بابِ بغداد کی جانب واقع *فندق ارض النور* کے انہدام کے کام کا جائزہ لیا، جو صحن اُمّ البنینؑ کے توسیعی منصوبے کے دوسرے مرحلے کا حصہ ہے۔ یہ منصوبہ صحنِ مرقدِ ابوالفضل العباس علیہ السلام کے شمالی حصّے میں واقع ہے

انہوں نے مزید کہا کہ عتبہ مقدسہ نے ایک خصوصی اور ماہر کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جو اس منصوبے کے دائرہ کار میں آنے والی تمام عمارتوں کو منہدم کرنے اور ملبہ شہر کے باہر منتقل کرنے کے تمام مراحل بخوبی سرانجام دے رہی ہے۔ کمیٹی فیلڈ میں چوبیس گھنٹے ان کاموں کی نگرانی کرتی ہے تاکہ کام کی روانی، حفاظتی معیارات اور معیار کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے اور کارکنوں و زائرین کا تحفظ برقرار رہے

الشهرستانی نے واضح کیا کہ مقامِ انہدام پر فائر بریگیڈ اور ایمبولینس کی دو گاڑیاں موجود ہیں۔ فائر بریگیڈ کی گاڑی ملبے کے مقام پر پانی کا چھڑکاؤ کرتی ہے تاکہ گرد و غبار کے پھیلاؤ کو کم کیا جا سکے اور زائرین کی آمدورفت متاثر نہ ہو، جبکہ ایمبولینس کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں فوری امداد کی ذمہ داری ادا کرتی ہے

منسلکات

مطلوبہ الفاظ : صحن ام البنین

العودة إلى الأعلى