عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات الکفیل نرسری میں رواں سال 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد پودوں کا اضافہ

شہداء اسپائکر کمیٹی اور حرم انتظامیہ کا شہداء کے خانوادوں کی معاونت پر اتفاق

2025-11-25 11:38

حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ میں سانحۂ اسپائکر کے امور کی مرکزی کمیٹی کے ساتھ ایک اہم ملاقات منعقد ہوئی، جس کا مقصد شہداء کے خاندانوں کے لیے تعاون اور معاونت کے مختلف پہلوؤں کو مضبوط بنانا تھا

شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ عبدالأمیر طہ نے بتایا کہ کمیٹی کو متولیِ شرعی اور سیکرٹری جنرل کی جانب سے بھرپور حمایت حاصل ہے، اور شعبہ ہر طرح کے تعاون کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

اس ملاقات میں کمیٹی کے رکن عبدالعظیم السعیدی، بابل میں اسپائکر شہداء کے نمائندے اور متعدد شہداء کے اہلِ خانہ بھی شریک ہوئے

کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر قیس العائدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی اسپائکر شہداء کے خانوادوں کی مختلف شعبوں میں مدد کے لیے سرگرم ہے، خصوصاً سماجی اور تعلقاتی پہلوؤں میں۔ علاوہ ازیں زیارات کے انتظامات اور شہداء کے خاندانوں کے لیے مخصوص پروگراموں کے تعارف کو بھی خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے

انہوں نے مزید بتایا کہ اجلاس میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ شہداء کے خاندانوں کے درمیان باہمی ارتباط، تعاون اور خدمات کی فراہمی کے عمل کو منظم کیا جائے

اسی کے ساتھ شہداء کی یاد میں قائم کیے گئے اسپائکر اسکولوں کے طلبہ و اساتذہ کے لیے مقدس مقامات اور دینی و ثقافتی مراکز کے تعارفی دوروں کے پروگرام بھی ترتیب دیے جائیں گے

یہ تمام اقدامات شہداء کے خاندانوں کے لیے معنوی اور اخلاقی معاونت کے سلسلے کو مزید تقویت دینے کے لیے کیے جا رہے ہیں

العودة إلى الأعلى