عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات الکفیل نرسری میں رواں سال 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد پودوں کا اضافہ

وارث الانبیاء یونیورسٹی QS سسٹین ایبلیٹی رینکنگ 2026 میں عراقی اداروں میں سرفہرست

2025-11-24 11:32

حرم امام حسین علیہ السلام کے زیرِ انتظام وارث الانبیاء یونیورسٹی نے ایک اہم علمی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اپنی پوزیشن کو مزید مضبوط کر لیا ہے

یونیورسٹی پہلی بار QS ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ: سسٹین ایبلیٹی 2026 میں شامل ہوئی ہے، اور یہ اعزاز عراق کی صرف نو سرکاری و نجی جامعات کو حاصل ہوا ہے

یونیورسٹی کے شعبۂ میڈیا و حکومتی روابط کے سربراہ حسین حامد الموسوی نے کربلا ٹوڈے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ یونیورسٹی نے نجی جامعات میں دوسری پوزیشن جبکہ فہرست میں شامل تمام عراقی جامعات میں نویں پوزیشن حاصل کی ہے

انہوں نے اس کامیابی کو یونیورسٹی کے ماحولیاتی اور سماجی استحکام کے عزم، اور مضبوط تعلیمی نظم و نسق کے لیے بین الاقوامی اعتراف” قرار دیا

الموسوی نے مزید کہا کہ یہ کامیابی یونیورسٹی کی مسلسل علمی پیشرفت کا تسلسل ہے۔ اس سے قبل یونیورسٹی نے وزارتِ ماحولیات اور وزارتِ تعلیمِ عالی کی جانب سے شروع کیے گئے پائیدار ترقی کے ’اثر ایوارڈ‘ میں عراقی جامعات کے درمیان پہلی پوزیشن حاصل کی تھی

اسی طرح یونیورسٹی نے قومی سطح پر بھی نمایاں کارکردگی برقرار رکھی ہے

انجینئرنگ اور نرسنگ کے کالجز نے وزارتی اسسمنٹ امتحان میں تمام عراقی جامعات کے درمیان پہلی پوزیشن حاصل کی، جو ان کے مضبوط نصابی نظام اور معیاری تعلیمی ماحول کی واضح دلیل ہے

انہوں نے مزید بتایا کہ کالج آف ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس کے اکاؤنٹنگ ڈیپارٹمنٹ نے دوسری پوزیشن جبکہ بزنس ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنی کیٹیگری میں تیسری پوزیشن حاصل کی ،جو یونیورسٹی کی ہمہ جہتی علمی برتری کا ثبوت ہے

آخر میں الموسوی نے کہا کہ یہ قومی و عالمی اعزازات یونیورسٹی کی اس کامیاب حکمتِ عملی کی عکاسی کرتے ہیں جو علمی معیار کو بہتر بنانے اور تعلیمی پروگراموں کو قومی و بین الاقوامی اسناد کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اختیار کی گئی ہے۔ یہ ترقی یونیورسٹی کی علمی قیادت کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے

مطلوبہ الفاظ : الوارث يونيورسٹی

العودة إلى الأعلى