عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات الکفیل نرسری میں رواں سال 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد پودوں کا اضافہ

کربلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ تکمیل کے قریب

2025-11-12 08:57

روضہ امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ نے کربلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں تعمیراتی کام کی پیش رفت کی شرح کا اعلان کر دیا ہے

روضہ مقدس کے سیکرٹری جنرل حسن رشید العبایجی نے بتایا کہ کربلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ عراق کے فضائی شعبے میں ایک اسٹریٹجک دروازے کی حیثیت رکھتا ہے، جہاں مجموعی تکمیل کی شرح 89 فیصد تک پہنچ چکی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ زائرین کے لیے مخصوص لاؤنج، جو اپنے خوبصورت اور اعلیٰ فنی ڈیزائن کے باعث ایک عالمی شاہکار ثابت ہوگا، اس کا 58 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ،جبکہ دیگر متعلقہ سہولیات کی تعمیراتی پیش رفت تقریباً 95 فیصد تک پہنچ گئی ہے

العبایجی کے مطابق، یہ ایئرپورٹ ایک گھنٹے میں 26 طیاروں کی آمد و رفت کی گنجائش رکھتا ہے، اور مکمل آپریشنل حالت میں روزانہ تقریباً 265 پروازوں کو سنبھال سکتا ہے۔ یہ دنیا کے سب سے بڑے طیاروں کی لینڈنگ کی صلاحیت بھی رکھتا ہے

انہوں نے زور دیا کہ کربلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ عراق کا سب سے وسیع اور جدید ایئرپورٹ ہوگا، جسے ہر ممکنہ ضرورت اور ہنگامی صورتِ حال کے لیے تیار کیا جا رہا ہے

اپنی گفتگو کے اختتام پر العبایجی نے بتایا کہ ایئرپورٹ میں زائرین کے لیے دو بڑے پارکنگ ایریاز بھی موجود ہیں، جن میں سے بڑا پارکنگ ایریا تقریباً 1450 گاڑیوں کی گنجائش رکھتا ہے۔ یہ پارکنگ ایریاز تمام ضروری سہولیات سے آراستہ ہیں اور ان کی سایہ دار چھتوں کو نہایت دلکش انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے

العودة إلى الأعلى