عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات الکفیل نرسری میں رواں سال 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد پودوں کا اضافہ

حرم عسکریین علیہما السلام کی جانب سے صوبہ صلاح الدین میں نوجوانوں کے لیے ثقافتی کیمپ کا انعقاد

2025-11-10 09:45

روضہ مبارک امامین عسکریین علیہما السلام کے زیر انتظام مرکز امان لأهل الجانبين الوطني نے نوجوانوں کی تربیت کے لیے ثقافتی و تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا

یہ کیمپ صوبہ صلاح الدین کے شہر آمرلی میں منعقد ہوا اور دو دن تک جاری رہا۔ پروگرام میں مختلف تعلیمی، تربیتی اور تفریحی سرگرمیاں شامل تھیں جن کا مقصد نوجوانوں میں قیادت، سماجی شعور اور شخصی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا

روضہ عسکریین کی ویب سائٹ کے مطابق، کیمپ کے پہلے دن کا آغاز امامین عسکریین علیہما السلام کی زیارت سے ہوا، جس کے بعد اخلاقی موضوعات پر لیکچر دیا گیا اور اسلامی اقدار و اصولوں پر مبنی ایک مکالماتی نشست منعقد کی گئی

اس کے علاوہ ثقافتی مقابلے منعقد کیے گئے اور روضہ مبارک کے خدام کے ساتھ رضاکارانہ خدمات انجام دینا بھی سرگرمیوں کا حصہ تھا

مزید بتایا گیا کہ پروگرام میں قیادت کی مہارتوں اور معاشرے میں نوجوانوں کے کردار پر ورکشاپس، کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ایک سیاحتی دورہ بھی شامل تھا، جس میں سدّ سامراء، مضيف القصب اور روضہ مبارک کے باغات کی سیر کرائی گئی

کیمپ کا مقصد نوجوانوں کو ثقافتی و تربیتی تجربات کے ساتھ ساتھ تفریحی اور سماجی پہلوؤں سے بھی بھرپور استفادہ فراہم کرنا تھا

منسلکات

العودة إلى الأعلى