حرمِ امام حسینؑ کے شعبۂ صحت کی تاریخی پیش رفت، بوسٹن چلڈرنز ہسپتال کے تعاون سے حیاتیاتی، خلیاتی اور جینیاتی علاج کی ٹیکنالوجی عراق منتقل کرنے کے لیے سہ فریقی معاہدے پر دستخط ماہِ صفر المظفر: اہم تاریخی واقعات اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اس کی اہمیت پاکستان: سابق امیر جماعت اسلامی جناب سراج الحق صاحب کا امام حسین ثقافتی سنٹر کا دورہ نجف اشرف: حوزۂ علمیہ کے زیرِ اہتمام مواکبِ حسینی کا تیرہواں سالانہ اربعین کانفرنس، حرمِ امام علیؑ میں منعقد بصرہ سے المثنیٰ تک 838 حسینی مواکب زائرینِ اربعین کی خدمت کے لیے تیار مرکز امام حسینؑ استنبول کی اربعین حسینی کی کوریج کے حوالے سے ترک میڈیا نمائندگان کے ساتھ اہم ملاقات بصرہ: مجمع الثقلین میں مستحق اور یتیم خاندانوں کے لیے مزید 250 رہائشی مکانات کی تعمیر کا آغاز عراق اور ایران کے درمیان منذریہ بارڈر سے ہر گھنٹے 2 ہزار زائرین کی آمد پر اتفاق حرمِ امام حسینؑ نے الثقلین کینسر اسپتال بصرہ میں مریضوں کے مفت علاج پر اب تک 65 ارب عراقی دینار خرچ کیے اسلام آباد: او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے دو سالہ سربراہی سنبھال لی

حرم امام علی علیہ السلام کی لائبریری علم و دانش کا گراں قدر منبع

2025-11-09 07:13

کتب خانے انسانی تہذیب و ثقافت کے تحفظ، عوامی شعور کی بیداری، ماضی کی شناخت، اور علم و معرفت سے آراستہ نسلوں کی تربیت میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں

یہ وہ علمی مراکز ہیں جنہیں طلبہ، علما، اور محققین کے لیے نظرانداز کرنا ممکن نہیں

روضہ حیدری کی لائبریری بھی انہی اہم علمی اداروں میں سے ایک ہے جو اپنے گراں قدر علمی ذخیرے، قدیم تاریخ، اور علمی شہرت کی وجہ سے ممتاز مقام رکھتی ہے۔ اس کی متنوع کتب اور خدمات نے اسے دنیا بھر کی معروف لائبریریوں میں شامل کر دیا ہے

مزید تفصیلات جاننے کے لیے کربلاء ٹوڈے نیوز ایجنسی نے روضہ حیدری کے لائبریرین جناب علی کاظم محمد صاحب سے گفتگو کی۔

سوال: روضہ حیدری کی لائبریری کب قائم ہوئی اور اس کے بانی کون تھے؟

روضہ حیدری کی لائبریری کا قیام چوتھی صدی ہجری میں ہوا، جسے عضد الدولہ بویہی نے قائم کیا۔

ترمیم و تنظیم نو کے بعد اس کا افتتاح آیت اللہ العظمٰی سید علی الحسینی السیستانی (دام ظلّه) کی ہدایت پر ۲۰ جون ۲۰۰۵ء کو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یومِ ولادت کے موقع پر کیا گیا

سوال: لائبریری کے قیام کا بنیادی مقصد کیا ہے؟

اس لائبریری کا مقصد یہ ہے کہ یہ تمام طلبہ اور محققین کے لیے ایک علمی منبع بنے۔

یہ نہ صرف حوزہ علمیہ کے طلبہ بلکہ جامعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلبہ کے لیے بھی علمی مواد فراہم کرتی ہے

سوال: لائبریری میں کتنی کتابیں اور عناوین موجود ہیں؟

ابتدائی مرحلے میں لائبریری میں تقریباً ۸ ہزار کتابیں تھیں۔

تاہم روضہ علویہ کی انتظامیہ کی خصوصی توجہ سے اب یہ تعداد بڑھ کر ۲۵۰ ہزار کتابوں تک پہنچ چکی ہے، جن میں تقریباً ۱۵۰ ہزار مختلف عنوانات شامل ہیں۔

یہ مجموعہ ۵۰ سے زائد علمی موضوعات پر مشتمل ہے

سوال: لائبریری میں موجود مخطوطات کی علمی حیثیت کیا ہے؟

مخطوطات اس لائبریری کا قیمتی علمی ورثہ ہیں۔

روضہ علویہ کی انتظامیہ نے خاص طور پر اس ذخیرے میں اضافہ کرنے کی ہدایت کی، کیونکہ سابقہ ادوار میں متعدد نادر نسخے ضائع یا ضبط کر لیے گئے تھے

سوال: لائبریری کن علوم و فنون پر مشتمل ہے؟

روضہ حیدری کی لائبریری ایک جامع اور ہمہ جہت علمی مرکز ہے۔

یہ کسی خاص مذہب یا موضوع تک محدود نہیں، بلکہ تمام علوم، مکاتبِ فکر، اور ادیان سے متعلق کتب پر مشتمل ہے

سوال: لائبریری کا طلبہ و محققین کی خدمت میں کیا کردار ہے؟

موضوعات اور عناوین کے تنوع کی بدولت لائبریری میں ہر شعبے کے محققین آتے ہیں۔

یہاں حوزہ علمیہ کے طلبہ، جامعات کے محققین، اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلبہ استفادہ حاصل کرتے ہیں۔

لائبریری انہیں جدید ترین ماخذ، سالانہ شائع ہونے والی کتب، اور علمی سہولتیں فراہم کرتی ہے۔

سوال: کیا دیگر عرب یا غیر ملکی شخصیات نے بھی لائبریری کو کتابیں عطیہ کی ہیں؟

جی ہاں، متعدد معروف علمی و دینی شخصیات نے اپنی ذاتی لائبریریاں روضہ حیدری کی لائبریری کے لیے وقف کی ہیں۔

اب تک ۱۸۰ سے زائد ذاتی لائبریریاں بطورِ عطیہ یہاں شامل کی جا چکی ہیں۔

یہ عظیم علمی ادارہ آج بھی نجفِ اشرف اور عالمِ اسلام میں علم، تحقیق، اور ثقافت کے فروغ کا روشن مینار ہے

منسلکات

العودة إلى الأعلى