کربلا میں قائم ’’مجمعُ الفقراء‘‘ رہائشی منصوبے کے بارے میں تفصیل سے جانیے۔ عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات

پاکستان: حرم امام حسین علیہ السلام کے اعلیٰ سطحی وفد کا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا دورہ

2025-11-07 08:03

اسلام آباد: حرم امام حسین علیہ السلام کے اعلیٰ سطحی وفد نے،جناب استاد عباس الخفاجی صاحب کی قیادت میں، پاکستان کی سب سے بڑی فاصلاتی نظام تعلیم پرمبنی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا اہم دورہ کیا۔

اسلام آباد: کربلائے معلی عراق سے حرم امام حسین علیہ السلام کے اعلیٰ سطحی وفد نے جناب استاد عباس الخفاجی (سربراہ شعبۂ اعلام و ثقافت عتبہ حسینیہ مقدسہ) کی قیادت میں پاکستان کی سب سے بڑی فاصلاتی نظام تعلیم پرمبنی یونیورسٹی "علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی" کا اہم دورہ کیا۔ اس موقع پر وفد نے شعبہ عربی و اسلامیات کے چیئرمین ڈاکٹرمحی الدین ہاشمی اور فیکلٹی ممبران سے تفصیلی ملاقات کی۔ وفد کے ارکان میں بین الاقوامی میڈیا سنٹر کے سربراہ استاد حیدر محمد منکوشی، شعبہ اردو کے انچارچ جناب شیخ اشرف ذیشان اور فوٹو و ویڈیو ٹیم کے اراکین ہمراہ تھے۔

ملاقات میں دونوں اداروں کے درمیان تعلیمی و تحقیقی تعاون کے نئے راستوں پر گفتگو ہوئی۔ شعبہ عربی و اسلامیات کے چیئرمین ڈاکٹر محی الدین ہاشمی نے وفد کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے علمی و ثقافتی رابطوں کو نئی تقویت ملے گی۔

وفد نے حرمِ امام حسین علیہ السلام کے زیرِ انتظام چلنے والے مختلف جامعات، اور دیگر تعلیمی اور فلاحی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ وفد نے بتایا کہ حرمِ امام حسین نہ صرف تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے بلکہ مختلف فلاحی، ثقافتی اور تربیتی منصوبوں کے ذریعے عالمی سطح پر علمی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

ڈاکٹر محی الدین ہاشمی نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تعلیمی ڈھانچے، فاصلاتی نظامِ تعلیم اور جاری تحقیقی منصوبوں کے بارے میں وفد کو بریفنگ دی۔اور وفد کو یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات اور سٹوڈیو کا تفصیلی دورہ کروایا، جہاں وفد نے ادارے کے تعلیمی و تکنیکی نظام کو سراہا۔

دورے کے اختتام پر، وفد نے ڈاکٹر محی الدین ہاشمی صاحب کو قرآنِ مجید کا خصوصی نسخہ، جبکہ فیکلٹی ممبران کو حرمِ امام حسین علیہ السلام کی جانب سے خصوصی تحائف پیش کیے۔ اس موقع پر دونوں اداروں نے علمی و ثقافتی تعاون کے فروغ کی امید اور خواہش کا اظہار کیا۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى