مرجعِ دینیِ اعلیٰ کے نمائندے کا بصرہ میں ثقلین اسپتال میں مفت علاج کی مدت میں توسیع کا حکم
حرمِ امام حسین علیہ السلام کے زیرِ اہتمام ادارۂ صحت و طبی تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ بصرہ میں واقع ثقلین اسپتال برائے علاجِ سرطان میں مفت علاج کی مدت میں توسیع کر دی گئی ہے
جو اب سال 2025 کے اختتام تک جاری رہے گی۔ یہ فیصلہ مرجعِ دینیِ اعلیٰ کے نمائندے شیخ عبدالمہدی کربلائی کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے، جو غریب عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات، فری میڈیکل کیمپس اور حرمِ امام حسین علیہ السلام کی جانب سے جاری انسانی خدمت کے تسلسل کا ایک حصہ ہے
ہیئت کے سربراہ ڈاکٹر حیدر العابدی نے بتایا کہ بصرہ میں واقع ثقلین اسپتال برائے علاجِ سرطان، جو 20 مئی 2024 کو افتتاح ہوا تھا، دراصل کربلا مقدسہ سے باہر وارث انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کی پہلی شاخ ہے۔ افتتاح کے موقع پر ہی یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ حرمِ امام حسین علیہ السلام ایک سال تک مریضوں کے تمام علاجی اخراجات اپنی جانب سے برداشت کرے گا، تاکہ بصرہ کے عوام کی مدد ہو اور مستحق خاندانوں پر مالی بوجھ میں کمی لائی جا سکے
انہوں نے مزید کہا کہ یہ مفت علاج کی سہولت ماضی میں بھی عوامی درخواستوں پر متعدد بار بڑھائی گئی، اور اگرچہ یہ مدت گزشتہ ماہ کے آخر میں ختم ہونے والی تھی، تاہم مرجعِ دینیِ اعلیٰ کے نمائندے شیخ عبدالمہدی کربلائی کی تازہ ہدایت کے مطابق اسے ایک بار پھر سال 2025 کے آخر تک بڑھا دیا گیا ہے۔ یہ اقدام حرمِ امام حسین علیہ السلام کے انسانی، رفاہی اور خدماتی مشن کے تسلسل کی واضح علامت ہے



