حرمِ حضرت عباس علیہ السلام کے زیرِ اہتمام نویں بنات الکفیل کانووکیشن کا انعقاد

2025-11-02 07:29

مرجعِ دینیِ اعلیٰ کے نمائندے نے بنات الکفیل کے نویں بیچ کی فارغ التحصیل طالبات کی اختتامی تقریب میں عراق کے متعدد شہداء کے خانوادوں کو خراجِ تحسین پیش کیا

حرمِ حضرت عباس علیہ السلام کے متولیِ شرعی سماحہ سید احمد الصافی نے شہداء کے خانوادوں کو ان کی عظیم قربانیوں کے اعتراف میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ یہ اعزاز عراقی اور اسلامی ممالک کی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل طالبات کی اختتامی تقریب کے موقع پر پیش کیا گیا

یہ کانووکیشن متولیِ شرعی حرمِ حضرت عباس علیہ السلام کے شعبۂ خواتین کے تحت قائم مدارسِ الکفیل الدینیہ النسویہ کے زیرِ اہتمام منعقد ہوا۔ تقریب کا عنوان تھا:

"من نور فاطمہ علیھا السلام نُضیء العالم

ہم فاطمہؑ کے نور سے عالم کو منوّر کرتے ہیں

اس موقع پر عراق کی مختلف یونیورسٹیوں اور اسلامی ممالک سے تعلق رکھنے والی پانچ ہزار طالبات نے شرکت کی

تقریب کے دوران حرم کی جانب سے شہداء کی عظیم قربانیوں کے اعتراف اور ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ ہمدردی کے طور پر ان خانوادوں کو اعزاز سے نوازا گیا، جنہوں نے عراق اور اس کے مقدسات کے دفاع میں اپنی جانیں نثار کیں

روضۂ حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے منعقد ہونے والی "بنات الکفیل" کی یہ سالانہ تقریب فارغ التحصیل طالبات کے لیے حوصلہ افزائی، روحانی تحریک اور تعلیمی سفر کے اختتام پر عملی زندگی کے آغاز کا ایک بابرکت موقع فراہم کرتی ہے

منسلکات

العودة إلى الأعلى