کربلا میں قائم ’’مجمعُ الفقراء‘‘ رہائشی منصوبے کے بارے میں تفصیل سے جانیے۔ عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات

پاکستان: حرم امام حسین علیہ السلام کے اعلیٰ سطحی وفد کا الکوثر انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد کا تفصیلی دورہ

2025-11-01 17:39

اسلام آباد: حرمِ امام حسین علیہ السلام کے اعلیٰ سطحی وفد نے جناب شیخ علی القرعاوی اور بین الاقوامی میڈیا سنٹر کے سربراہ جناب حیدر منگوشی کی قیادت میں اسلام آباد میں قائم جدید طبی مرکز الکوثر انٹرنیشنل ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔

حرم امام حسین علیہ السلام کے اعلیٰ سطحی وفد کا الکوثر انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد کا تفصیلی دورہ

اسلام آباد: حرمِ امام حسین علیہ السلام کے اعلیٰ سطحی وفد نے جناب شیخ علی القرعاوی اور بین الاقوامی میڈیا سنٹر کے سربراہ جناب حیدر منگوشی کی قیادت میں اسلام آباد میں قائم جدید طبی مرکز الکوثر انٹرنیشنل ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر جامعہ الکوثر کے پرنسپل علامہ شیخ اسحاق نجفی اور حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ اردو کے سربراہ جناب شیخ اشرف ذیشان، ڈاکٹر ذوالفقارعلی صاحب اور امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے سربراہ جناب ڈاکٹر محمد عسکری بھی موجود تھے۔

ہسپتال کے انچارچ ریٹائر بریگیڈیئر ڈاکٹر محمد طاہر قاسمی نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انہیں ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا۔ انہوں نے وفد کو ہسپتال کی جدید سہولیات، میڈیکل ڈھانچے، علاج کے طریقۂ کار اور انتظامی نظام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد کے ارکان نے ہسپتال کے مختلف میڈیکل یونٹس، آپریشن تھیٹرز اور تشخیصی مراکز کا قریب سے معائنہ کیا ۔

یاد رہے کہ الکوثر انٹرنیشنل ہسپتال، جابر بن حیان ٹرسٹ کے زیر انتظام وکیلِ مرجعیت علامہ شیخ انورعلی نجفی کی سرپرستی میں قائم کیا گیا ہے، جس کا افتتاح چند ماہ قبل عمل میں آیا ہے۔ یہ منصوبہ جابر بن حیان ٹرسٹ کے بانی، مرحوم آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی (رحمۃ اللہ علیہ) کے نمایاں فلاحی و رفاہی منصوبوں میں سے ایک ہے، جس کا مقصد عوام الناس، بالخصوص کم وسائل رکھنے والے طبقات کو اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

الکوثر انٹرنیشنل ہسپتال میں ۱۰۰ بستروں پر مشتمل جدید نظام موجود ہے، جس میں تین انتہائی نگہداشت یونٹس (ICUs)، تین جدید آپریشن تھیٹرز، ڈائلیسس یونٹ، او پی ڈی (Outpatient Department) اور جدید ڈینٹل یونٹ شامل ہیں۔ یہ تمام سہولیات جدید ترین معیارات کے مطابق ہیں۔

حرم امام حسین ؑ کے وفد نے علامہ شیخ انور علی نجفی اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس نوعیت کے ادارے عتبہ حسینیہ کے فلاحی و انسانی مشن کے ساتھ ہم آہنگ ہیں، جو خدمتِ انسانیت کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔


منسلکات

العودة إلى الأعلى