کربلا میں قائم ’’مجمعُ الفقراء‘‘ رہائشی منصوبے کے بارے میں تفصیل سے جانیے۔ عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات

پاکستان: حرمِ امام حسینؑ کے وفد کا کیتھیڈرل چرچ صدر، راولپنڈی کا دورہ

2025-10-29 03:30

حرمِ امام حسین علیہ السلام، کے وفد نے کیتھیڈرل چرچ صدر، راولپنڈی کا خیرسگالی دورہ کیا۔

پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی اور ثقافتی روابط کے فروغ کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے حرمِ امام حسین علیہ السلام، کے وفد نے کیتھیڈرل چرچ صدر، راولپنڈی کا خیرسگالی دورہ کیا۔

چرچ کی انتظامیہ اور مسیحی برادری کے نمائندوں نے وفد کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران فریقین نے مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان باہمی احترام، رواداری اور تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا۔

چرچ کے ڈین نے وفد کے اس خیرسگالی اقدام کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی ملاقاتیں مختلف مذہبی برادریوں کے درمیان باہمی اعتماد اور احترام کے رشتوں کو مضبوط بناتی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کے روابط اور مشترکہ سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

دورے کے اختتام پر وفد کے اراکین کو تاریخی کیتھیڈرل چرچ کے مختلف حصوں کا تفصیلی دورہ کرایا گیا، جو پاکستان کے دینی و ثقافتی تنوع اور ہم آہنگی کی علامت ہے۔ دونوں فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی احترام، مکالمہ اور خدمتِ انسانیت ہی پائیدار امن کی بنیاد ہیں


منسلکات

العودة إلى الأعلى