کربلا میں قائم ’’مجمعُ الفقراء‘‘ رہائشی منصوبے کے بارے میں تفصیل سے جانیے۔ عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات

پاکستان: حرمِ امام حسین علیہ السلام کے وفد کا نیشنل رحمتُ لِلعالمین اتھارٹی کا دورہ

2025-10-28 06:46

حرم امام حسین علیہ السلام عراق کے اعلیٰ سطحی وفد نے جناب شیخ علی القرعاوی کی قیادت میں نیشنل رحمتُ لِلعالمین اتھارٹی (NRLA) کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔

حرمِ امام حسین علیہ السلام کے اعلیٰ سطحی وفد نے جناب شیخ علی القرعاوی کی قیادت میں نیشنل رحمتُ لِلعالمین اتھارٹی (NRLA) کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور اتھارٹی کے مسئولین سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد علمی و ثقافتی تعاون ، مشترکہ تحقیقی منصوبوں پر گفتگو اور دونوں اداروں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔وفد میں شیخ علی القرعاوی (نمائندہ جنرل سیکرٹریٹ عتبہ حسینیہ مقدسہ) کے  ہمراہ   حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبۂ اعلام و ثقافت کے سربراہ جناب استاد عباس الخفاجی، بین الاقوامی میڈیا سنٹر کے انچارج استاد حیدر محمد منکوشی، شعبہ اردو کے انچارچ جناب شیخ اشرف ذیشان ، استاد ضرغام مال اللہ (خطاط) ، فوٹو و ویڈیو ٹیم کے اراکین اور امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد آفس کے  نمائندگان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

نیشنل رحمتُ لِلعالمین اتھارٹی کے اعلیٰ حکام نے حرمِ امام حسین علیہ السلام سے تشریف لانے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انہیں پھول پیش کیے۔استقبالیہ نشست میں چیئرمین جناب خورشید ندیم  صاحب نے خطاب کرتے ہوئے حالیہ  ان کی عراق کے تفصیلی دورے پر اپنے تاثرات بیان کیے۔ انہوں نے کہا کہ عراق کی سرزمین، اہلِ عراق کی مہمان نوازی، ان کی روحانی وابستگی اور اہلِ بیت علیہم السلام سے محبت ایک منفرد تہذیبی رنگ رکھتی ہے۔ عراق میں ان کی ملاقات شیخ عبد المہدی کربلائی (نمائندہِ مرجعیت و متولی حرم امام حسینؑ) سے بھی ہوئی تھی ، جہاں مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے تعاون پر اتفاق کیا گیا تھا۔

چیئرمین نے کہا کہ ہمیں فکری، اخلاقی اور روحانی تربیت کے میدان میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے۔ ایسے رابطے امتِ مسلمہ کو جوڑنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔

حرم امام حسین ؑ کے نمائندہ خاص جناب شیخ علی القرعاوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حرمِ امام حسین علیہ السلام دنیا بھر میں شعور و آگاہی، تزکیۂ نفس اور ثقافتی بیداری کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ پاکستان میں ہمارے منصوبے، علمی تعاون اور بین المذاہب ہم آہنگی کو مضبوط کریں گے۔ اس موقع پر مشترکہ شعبہ جات کے مابین علمی سیمینارز، نوجوانوں کی تربیتی ورکشاپس، مشترکہ دستاویزی منصوبے،ثقافتی ایکسچینج پروگرام جیسے ممکنہ اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر شعبۂ اعلام کے سربراہ جناب استاد عباس الخفاجی صاحب نے کہا کہ حرمِ امام حسین علیہ السلام دنیا بھر میں علم، آگہی اور انسانیت کی خدمت کے پیغام کو عام کرنے کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دفترِ اعلام و ثقافت کا قیام اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے، جو دونوں اقوام کے درمیان فکری و ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔

بین الاقوامی میڈیا سینٹر کے ڈائریکٹر جناب حیدر منکوشی نے اداروں کے درمیان عملی سطح پر اشتراکِ عمل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے حرمِ امام حسین علیہ السلام کی جانب سے انسانیت کی خدمت کے لیے جاری منصوبوں اور خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ حرمِ امام حسین علیہ السلام نے تعلیم، صحت اور سماجی بہبود کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر منصوبے شروع کیے ہیں، جن میں یونیورسٹیوں، اسپتالوں اور یتیم خانوں کا قیام شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام وہ محورِ وحدت ہیں جن پر تمام مسلمان متفق ہیں، لہٰذا حرمِ امام حسین علیہ السلام امتِ مسلمہ کے اتحاد کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ ان کے مطابق مختلف اداروں اور مکاتبِ فکر کے درمیان روابط بڑھانے سے غلط فہمیاں دور ہوتی ہیں اور امت کے باہمی تعلقات مضبوط ہوتے ہیں۔

اتھارٹی کے ذمہ داران نے حرمِ امام حسینؑ کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے پاکستانی نوجوانوں میں سیرتِ نبویؐ اور فکرِ حسینیؑ کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے اختتام پر وفد کو یادگاری سووینئرز پیش کیے گئے جبکہ حرمِ امام حسینؑ کی جانب سے اتھارٹی کی چیرمن اور ودیگر عہدداروں  کو علمی و ثقافتی تحائف بھی پیش کیے گئے۔ مہمانوں نے پاکستانی عوام کی عقیدت و محبت کو قابلِ تعریف قرار دیا۔ یہ دورہ پاکستان اور حرم امام حسین علیہ السلام کے مابین علمی و روحانی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى