اسلام آباد جامعہ الکوثر میں حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر اہتمام علما کانفرنس

2025-10-24 15:03

جامعۃ الکوثر میں حرم امام حسین علیہ السلام اور جامعۃ الکوثر کے اشتراک سے "الامام الحسین رمز وحدتنا " کے زیر عنوان بین الاقوامی علماء و مشائخ اسلام کانفرنس کا انعقاد

حرم امام حسین علیہ السلام اور جامعۃ الکوثر کے اشتراک سے جامعہ الکوثر میں ایک عظیم الشان بین الاقوامی علماء و مشائخ اسلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز حافظ اکبر رجائی نے تلاوت کلام پاک سے کیا جس کے بعد افتتاحی کلمات شیخ اشرف حسین اخونزادہ نے ادا کئے اور پھر وطن عزیز کے طول وعرض سے تشریف لانے والے مختلف مسالک کے علماء کرام و مشائخ عظام نے اپنے خیالات سے شرکاء کانفرنس کو نوازا

مقررین میں جناب سید طیب شاہ ترمذی، جناب ڈاکٹر ارشد بلوچ ملتان، جناب سید ہارون گیلانی منہاج القرآن گجرات ،جناب ڈاکٹر عبد الحفیظ فیصل آباد ،جناب ابوبکر عثمان حیدری،جناب ڈاکٹر طارق سلیم امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب جناب محمد ابراہیم مردان،جناب عرفان حقانی،جناب علامہ عارف واحدی، جناب پیر صاحب موہڑہ شریف،جناب علامہ محمد شفا نجفی ،جناب سراج الحق سابق مرکزی امیر جماعت اسلامی، علامہ راغب نعیمی چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل ،جناب لیاقت بلوچ نائب صدر ملی یکجہتی کونسل، جناب استاد عباس الغفاجی مسئول انٹرنیشنل میڈیا سینٹر حرم امام حسین علیہ السلام ، جناب سردار محمد یوسف وزیر مذہبی امور حکومت پاکستان، قائد محترم علامہ ساجد علی نقوی اور الشیخ علی القرعاوی نمائندہ حرم امام حسین علیہ السلام اور دیگر معزز شخصیات شامل تھیں ۔فاضل مقررین نے محسن ملت کی بلندی درجات کے لئے دعا کی اور آنجناب کے فرزند گرامی وکیل مرجعیت علامہ شیخ انور علی نجفی قبلہ کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے جامعہ الکوثر میں "امام حسین ثقافتی مرکز "کے قیام اور علماء و مشائخ کانفرنس کے اہتمام کو ایک تاریخ ساز اقدام قرار دیا ۔مقررین نے امت مسلمہ کی زبوں حالی بالخصوص غزہ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اتحاد بین المسلمین کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا کانفرنس میں عتبہ حسینیہ کے ترقیاتی پراجیکٹس اور دکھی انسانیت کے لئے جاری منصوبوں پر مبنی ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی واضح رہے کہ کانفرنس میں نظامت کے فرائض جناب ڈاکٹر ندیم عباس نے بااحسن خوبی انجام دیئے

منسلکات

العودة إلى الأعلى