پاکستان: امام حسین علیہ السلام کے وفد کا جامعۃ الکوثر اسلام آباد کا دورہ

2025-10-22 16:28

اہلِ بیت علیہم السلام کے فکری اور ثقافتی پیغام کو فروغ دینے کے مقصد سے حرمِ امام حسین علیہ السلام کی جانب سے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے جامعۃ الکوثر اسلام آباد کا دورہ کیا

کربلا ٹوڈے کے مطابق، وفد میں جنابِ شیخ علی القرعاوی، جنابِ عباس الخفاجی ریس قسم اعلام اور جنابِ حیدر المنکوشی مدیرِ مرکز اعلام الدولی شامل تھے

وفد نے جامعہ کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور اساتذۂ کرام سے ملاقات کے دوران علمی و دینی میدانوں میں مشترکہ تعاون کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس گفتگو کا مقصد اہلِ بیت علیہم السلام کے فکری ورثے کی ترویج و اشاعت اور ان کے انسانی و اخلاقی اقدار کو علمی اداروں میں فروغ دینا تھا

اس موقع پر، وفد نے جامعۃ الکوثر کو امام حسین علیہ السلام کا علمِ مبارک پیش کیا

جامعہ کے شعبۂ تفسیر و علومِ قرآنی کے انچارج، جنابِ شیخ احمد حسین فخرالدین نے وفد کا پُرجوش خیرمقدم کیا اور ان کی پاکستان آمد پر دلی مسرت کا اظہار کیا

انہوں نے عتبہ حسینیہ مقدسہ کے متولیِ شرعی، سماحۃ الشیخ عبدالمہدی الکربلائی (دام عزّه) کی جانب سے پاکستان میں اہلِ بیت علیہم السلام کے محبّین کی سرپرستی اور وہاں کے علمی و دینی اداروں کی مسلسل حمایت و رہنمائی پر خلوصِ دل سے شکریہ ادا کیا

منسلکات

العودة إلى الأعلى