مرکز "حکایتی" کی جانب سے بچوں کے لیے متنوع پروگرام اور خدمات

2025-10-06 13:11

ایک ایسے معاشرے کے وسط میں جہاں نفسیاتی دباؤ اور روزمرہ کے چیلنجز بڑھتے جا رہے ہیں، "مرکز حکایتی" ایک نمایاں اور مثالی اقدام کے طور پر سامنے آیا ہے، جس کا مقصد نفسیاتی اور سماجی مدد کو جدید اور انسانی انداز میں فراہم کرنا ہے

مرکز کے تحت نفسیاتی علاج کے سیشنز، انٹرایکٹو ورکشاپس اور خوداعتمادی بڑھانے کے لیے محفوظ ماحول فراہم کیا جاتا ہے، تاکہ افراد کو اپنی کہانیاں سنانے، اپنے آپ سے ہم آہنگ ہونے اور اپنی شخصیت کو مضبوط بنانے میں مدد مل سکے

نجفِ اشرف میں واقع مرکز حکایتی کے ڈائریکٹر جناب حیدر الاعسم نے "کربلاء ٹوڈے" سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ یہ مرکز نجف الاشرف کے علاقے عدالہ سیکٹرمیں واقع ہے۔ چھ منزلوں پر مشتمل اس مرکز کا قیام 2021  میں عمل میں آیا

مرکز نے 2025 کے وسط تک تجرباتی مرحلے میں کام جاری رکھا، جس کے بعد یتیموں (خصوصاً العین فاؤنڈیشن کے یتیموں) کے استقبال کے منصوبے شروع کیے گئے

مرکز میں عام عوام کے لیے فیس کے ساتھ وزٹ کی اجازت ہے، تاکہ حاصل ہونے والی آمدنی یتیموں کی تعلیم و تربیت پر صرف کی جا سکے

مرکز کے پروگرام چار حصوں پر مشتمل ہیں۔ پہلا پروگرام  روزانہ کی سیرہے، جس میں میوزیم، فلکیاتی تجربہ گاہ، سائنسی لیبارٹری کے دورے شامل ہیں

اس کے علاوہ سینما، تھیٹر اور سوئمنگ پول جیسی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں  یعنی ایک ایسا جامع پروگرام جو ثقافتی، تفریحی اور کھیلوں پر مشتمل ہے

انہوں نے مزید کہا کہ مرکز حکایتی مؤسسۃ العین برائے سماجی بہبود  کی خدمات کا حصہ ہے

ایک اور پروگرام تین ماہ پر مشتمل ہے، جس میں احساسات کے ادراک  اور  اہداف کے تعین پر ورکشاپس شامل ہیں

یہ مرکز احساسِ کمتری کو ختم کرنے کے لیے  متبادل سہارے  کا کردار ادا کرتا ہے  یعنی باپ کا متبادل تو نہیں ہو سکتا، مگر مشیر، رہنما اور معاون ضرور بن سکتا ہے

مرکز تقریباً  14 مختلف خدمات  فراہم کرتا ہے اور حقیقت میں یہ انسان سازی اور قیادت سازی  کا مرکز ہے، تاکہ یتیم بچہ مستقبل میں اپنی فیملی یا معاشرے کی قیادت کر سکے

انہوں نے بتایا کہ العین فاؤنڈیشن کے یتیم بچوں کی مرکز حکایتی میں رجسٹریشن اُن خاندانوں سے رابطے کے ذریعے کی جاتی ہے جن کے بچے اسکول چھوڑ چکے ہیں، یا جنہیں سماجی میل جول میں دشواری کا سامنا ہے، یا وہ نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں۔

ایسے بچوں کو مرکز میں داخل کیا جاتا ہے، جہاں انہیں طویل المدتی پروگراموں کے ذریعے عام زندگی کی طرف واپس لایا جاتا ہے

یہاں مذہبی اور اخلاقی تربیت کے پروگرام بھی ہوتے ہیں، مثلاً  نماز  اور  اسلامی تعلیمات کی رہنمائی

یتیموں کے لیے ایک خاص پروگرام بھی ہے، جس میں وہ سات دن قیام کرتے ہیں۔ یہ مرکز کا سب سے جامع اور اہم ترین پروگرام ہے، جس کی نگرانی ماہر نفسیات اور پیشہ ور تربیتی افراد کرتے ہیں

انہوں نے آخر میں کہا ہمارے لیے سب سے خوشی کی بات یہ ہے کہ یتیم بچہ ہمارے مرکز کا سب سے  وی آئی پی مہمان  ہوتا ہے

یہ مرکز اُن کے لیے دوسرا گھر ہے، اور  العین فاؤنڈیشن  ان کے تمام اخراجات برداشت کرتی ہے

کئی مخلص خیرخواہ اور عطیہ دہندگان بھی مرکز کا دورہ کرتے ہیں اور فراہم کی جانے والی خدمات کا قریب سے مشاہدہ کرتے ہیں

اب تک ہم نے  تین ہزار سے زیادہ یتیم بچوں  کی میزبانی کی ہے

ان کے لیے ایک روزہ ثقافتی و تفریحی دورے مفت منعقد کیے گئے، جبکہ عام عوام کے لیے دورے  رعایتی نرخوں  پر رکھے گئے ہیں۔

اسی طرح وہ یتیم بچے جو العین فاؤنڈیشن میں رجسٹرڈ نہیں بلکہ دیگر فلاحی اداروں سے وابستہ ہیں، وہ بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں

منسلکات

العودة إلى الأعلى