سامراء میں امام حسن عسکری علیہ السلام کی ولادت باسعادت پر پُر وقار جشن کا انعقاد

2025-10-06 09:37

روضہ مبارک امام علی نقی و امام حسن عسکری علیہم السلام کی جنرل سیکریٹریٹ کے زیر اہتمام سامراء میں امام حسن عسکری علیہ السلام کی یوم ولادت کی مناسبت سے ایک پروقار جشن کا انعقاد کیا گیا

جس میں بڑی تعداد میں مومنین اور زائرین نے شرکت کی

روضہ مبارک کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق، تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد روضہ مبارک کی جانب سے خصوصی پیغام پیش کیا گیا۔ اس پیغام میں امام حسن عسکری علیہ السلام کی سیرتِ طیبہ، اخلاقِ حسنہ اور اسلامی معاشرے میں ان کے قائدانہ کردار کو اجاگر کیا گیا

اس کے بعد مشہور شاعر واثق العیساوی اور معروف منشد سمیر کربلائی نے اپنے پراثر کلام اور نعتوں کے ذریعے سامعین کے دلوں کو گرما دیا

تقریب کی رونق میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب روضہ مبارک کی انشاد ٹیم نے اہل بیت علیہم السلام سے محبت اور عقیدت سے لبریز ترانے پیش کیے، جنہوں نے محفل کو روحانی فضاء سے معطر کر دیا

شرکاء و زائرین نے اس بابرکت موقع کو یادگار لمحہ قرار دیا اور امام علیہ السلام کی ولادت باسعادت پر اپنے جذباتِ عقیدت کا اظہار کیا

منسلکات

العودة إلى الأعلى