العراقیہ کی نجف سے لاہور کے لیے پہلی پرواز 9 اکتوبر کو روانہ ہو گی

2025-10-03 08:32

عراقی فضائی کمپنی العراقیہ ایئرلائنز نے نجف اشرف سے لاہور کے لیے براہِ راست پروازوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے

وزیرِ ٹرانسپورٹ جناب رزاق محیبس السعداوی کی ہدایات کے مطابق قومی فضائی کمپنی کے نیٹ ورک میں وسعت لانے کے سلسلے میں، نجف اشرف انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور تک نئی بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کیا جا رہا ہے

کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر مناف عبد المنعم کے مطابق نجف سے لاہور کے لیے پہلی پرواز جمعرات، 9 اکتوبر 2025 کو روانہ ہوگی، جب کہ اس کے بعد ہفتہ وار دو پروازیں منگل اور جمعرات کو شیڈول ہوں گی

ان کا کہنا تھا کہ ان براہِ راست پروازوں سے زائرین کرام اور دیگر مسافروں کو نہ صرف آرام دہ اور تیز رفتار سفر کی سہولت ملے گی بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، تہذیبی اور ثقافتی روابط کو بھی مزید فروغ حاصل ہوگا بالخصوص مذہبی سیاحت، جو دونوں ممالک کے لیے بڑی اہمیت رکھتی ہے، اب مزید قابلِ رسائی ہو جائے گی

ترجمان العراقیہ نے مزید کہا کہ یہ قدم ایسے وقت میں اُٹھایا گیا ہے جب قومی فضائی کمپنی اپنے علاقائی اور بین الاقوامی روٹس میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے اور دنیا کے مختلف ممالک تک اپنے مسافروں کو مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے

مطلوبہ الفاظ : براہ راست پرواز کا آغاز

العودة إلى الأعلى