روضۂ عسکریین کے زیر اہتمام محفلِ انس بالقرآن کا انعقاد

2025-09-30 09:50

روضۂ عسکریین مقدسہ نے، حرم حضرت عباس علیہ السلام کے زیر انتظام قائم قرآنی علمی کمپلیکس کے تعاون سے، ایک روح پرور محفلِ انس بالقرآن کا اہتمام کیا، جس میں ایمان کی خوشبو اور تلاوتِ قرآن کی روحانی لذت نمایاں تھی

اس محفل میں کربلا کے مضافاتی علاقے ہندیہ سے تعلق رکھنے والے 180 سے زائد قرّاء اور حفاظِ کرام نے شرکت کی۔ انہوں نے خوبصورت اور دل نشین لہجوں میں قرآنِ مجید کی آیات کی تلاوت کی، جو نہ صرف گہری عقیدت کی عکاس تھی بلکہ کتابِ خدا کی محبت میں پروئے ہوئے روحانی رشتوں کو مزید مستحکم کر رہی تھی

روضۂ مقدسہ کے آفیشل بیان کے مطابق، اس پروگرام کے انعقاد کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو قرآنِ کریم کے قریب کرنا اور ان کے پاکیزہ دلوں کو قرآنی نور سے منور کرنا ہے۔

منسلکات

مطلوبہ الفاظ : محفل قرآنی

العودة إلى الأعلى