کربلا میں قائم ’’مجمعُ الفقراء‘‘ رہائشی منصوبے کے بارے میں تفصیل سے جانیے۔ عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات

اسلام آباد جامعہ الکوثر میں محرم الحرام کی مجالسِ عزا کا انعقاد، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت

2025-07-08 10:11

اسلام آباد نمائندہ خصوصی ماہِ محرم الحرام 1447ھ کے آغاز پر، معروف دینی درسگاہ جامعہ الکوثر، اسلام آباد میں امام حسین علیہ السلام، اُن کے اہل بیت اور جانثار اصحاب کی عظیم قربانی کی یاد میں مجالسِ عزاء کا سلسلہ نہایت عقیدت اور احترام سے منایا گیا

جامعہ کے پر شکوہ فضا اور مسجد کو ماہِ محرم کی روحانیت اور حزنِ نے اپنی آغوش میں لے لیا، اور عشرہ اولی میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

اس سال کی مجالس کا سب سے نمایاں پہلو مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور دیگر اسلامی جماعتوں کی بھرپور شرکت تھی۔ حسینؑ ہمیں متحد کرتے ہیں کے شعار تلے سب نے مل کر امام حسین علیہ السلام کی المناک شہادت پر غم و گریہ کیا اور اتحادِ امت اور اسلامی بھائی چارے کی بہترین مثال قائم كى

وکیل مرجع دینی اعلی شیخ انور علی نجفی نے مجالسِ عزا سے مسلسل دس راتوں تک خطاب فرمایا۔ آپ کی خطبات کا مرکزی عنوان قرآن و احادیث اور ائمہ معصومین علیہم السلام کی سیرت کی روشنی کردار سازی

آپ نے واضح فرمایا کہ امام حسینؑ کا راستہ عصرِ حاضر کے انسان کے لیے نجات کا راستہ ہے اصلاح، صبر اور قربانی کی علامت ہے

مجلس کمیٹی نے سیکورٹی اور دیگر انتظامات بہترین طریقہ سے انجام دیا،

واضح رہے کہ جامعہ الکوثر نے علوم محمد وآل محمد کو دنیا کے کونے کونے تک پہچانے میں ایک عالمی حسینی میسنجر کا کردار اپنایا ہے جو مقصد کربلا کو نئی نسلوں تک مؤثر انداز میں پہنچا رہا ہے

منسلکات

مطلوبہ الفاظ : مجلس عزاء اسلام آباد

العودة إلى الأعلى