عیدِ غدیر کی مناسبت سے حرم امام علی علیہ السلام میں جشن کا روح پرور سماں عیدِ غدیرِ اَغر کی مناسبت سے بصرہ میں سب سے بڑے غدیری پرچم کی کشائی تصویری رپورٹ: دفاع وطن ثقافتی فیسٹیول اختتام پذیر عراق: حکومتی تعاون سے 5600 صنعتی کارخانے دوبارہ فعال کربلا: دفاعِ وطن فیسٹیول کے ضمن میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام مرجع دینی اعلیٰ کے نمائندے کی موجودگی میں القاعدہ و داعش کی دہشت گردی پر مبنی انسائیکلوپیڈیا کی رونمائی فتویٰ دفاع وطن" ثقافتی فیسٹیول کی ضمن میں فنی نمائش یہ فنی نمائش ان جوانوں کی قربانیوں کو نئی نسل تک منتقل کرنے کی ایک سنجیدہ کوشش ہے، جنہوں نے مرجعِ اعلیٰ کے فتویٰ پر لبیک کہتے ہوئے وطن اور مقدسات کا دفاع کیا حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر اہتمام "فتویٰ دفاع وطن" ثقافتی فیسٹیول کی تقریب کا آغاز نجف اشرف میں نایاب اور قیمتی اسلامی نسخوں کی نمائش، امام علیؑ کے ہاتھ سے لکھا گیا قرآن کا نسخہ بھی شامل عید الاضحیٰ کے موقع پر کربلاء میں جدید طبی خدمات

عیدِ غدیرِ اَغر کی مناسبت سے بصرہ میں سب سے بڑے غدیری پرچم کی کشائی

2025-06-15 07:50

عراق کے صوبہ بصرہ میں عیدِ غدیرِ اَغر کی مناسبت سے ملک کا سب سے بڑا غدیری پرچم لہرایا گیا۔ یہ تاریخی تقریب چودھویں بین الاقوامی ہفتۂ امامت فیسٹیول کے تحت منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی

حرم امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام کے انتظامی امور کے نگران احمد الزورکانی نے اس موقع پر بتایا کہ بصرہ میں ہونے والی یہ پرچم کشائی اپنی نوعیت کی سب سے نمایاں تقریب تھی، کیونکہ یہاں 200 مربع میٹر رقبے پر مشتمل (10 × 20 میٹر) سائز کا غدیری پرچم نصب کیا گیا۔ اس پرچم کو 72 میٹر بلند ستون پر لہرایا گیا، جو تمام صوبوں میں سب سے بلند اور سب سے بڑا غدیری پرچم قرار پایا

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ پرچم مؤسسہ "قمر بنی ہاشم" کی جانب سے بصرہ کے وسط میں واقع "ساحة الحریة" میں نصب کیا گیا

واضح رہے کہ عتبہ علویہ کے زیر اہتمام عراق کے 30 سے زائد شہروں میں غدیری پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں، جن کا مقصد عیدِ غدیر کی عظمت کو اجاگر کرنا اور ولایت و امامت سے وابستگی اور عقیدت کا اظہار ہے

الزورکانی کے مطابق یہ سرگرمیاں ہفتۂ غدیر کے بین الاقوامی پروگرام کا حصہ ہیں، جن کا مقصد ثقافتِ غدیر کو فروغ دینا اور اس کے عقائدی، تاریخی اور انسانی پہلوؤں کو نمایاں کرنا ہے۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى