تلعفر میں ساتویں سالانہ شارٹ کورس کا آغاز

2025-06-01 08:10

حرمِ امام حسین علیہ السلام کے شعبۂ امورِ دینیہ کے زیر اہتمام تلعفر میں موسمِ گرما کی تعطیلات کے دوران نوجوان نسل کی دینی و اخلاقی تربیت کے لیے ساتواں سالانہ شارٹ کورس شروع کر دیا گیا ہے

شعبۂ فکری و ثقافتی سرگرمیوں کے انچارج، شیخ خلیل علاوی نے کربلا ٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال ان کلاسز میں تقریباً 2000 طلبہ و طالبات شریک ہیں۔ تلعفر کے مختلف علاقوں میں17 تعلیمی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جہاں شرکاء کے لیے سازگار اور محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کیا گیا ہے تاکہ نئی نسل کو قرآن و اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات سے روشناس کرایا جا سکے

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ کورس کا دورانیہ بچیوں کے لیے صبح 8 بجے سے 11 بجے تک، جبکہ بچوں کے لیے شام 4 بجے سے 6 بجے تک مقرر کیا گیا ہے

کورس کے نصاب میں قرآن کریم کی تلاوت و حفظ، اخلاقیات، عقائد اور فقہی مسائل پر مبنی دروس شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے متنوع علمی و فکری سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جن کا مقصد علم کے ساتھ ساتھ کردار سازی بھی ہے

شیخ علاوی نے آخر میں بتایا کہ یہ کلاسز چالیس دن تک جاری رہیں گی اور یہ پروگرام موصل میں شعبۂ فکری و ثقافتی سرگرمیوں کے سالانہ منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد قرآن کریم کی ثقافت کو عام کرنا، اسلامی اقدار کو فروغ دینا اور بالخصوص سکول کے طلبہ اور نوجوان طبقے میں دینی شعور کو اجاگر کرنا ہے۔

واضح رہے کہ اس سال شعبۂ امورِ دینیہ کی زیر نگرانی عراق کے مختلف صوبوں میں اسی نوعیت کے شارٹ کورسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جن سے سینکڑوں طلبہ و طالبات استفادہ کر رہے ہیں۔

المرفقات

وسوم : شارٹ کورس

العودة إلى الأعلى