گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی کربلا میں روضہ امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام پر حاضری

2025-04-22 12:29

پاکستان کے صوبہ سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے اپنے وفد کے ہمراہ کربلا معلیٰ میں روضہ امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام پر حاضری دی

اس موقع پر انہوں نے حرم امام حسینؑ کے نائب سیکرٹری جنرل جناب سید محمد بحر العلوم سے خصوصی ملاقات بھی کی، جس میں اہم مذہبی و ثقافتی امور پر تبادلہ خیال ہوا

نائب سیکرٹری جنرل نے گورنر سندھ کو حرم مطہر امام حسین علیہ السلام کے انتظامی و تاریخی اور زائرین کرام کو دی جانے والی خدمات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

کربلا ٹوڈے کے مطابق، گورنر سندھ نے حرم مطہر میں پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور نوافل بھی ادا کیے۔

دورۂ کربلا کے دوران گورنر سندھ نے کربلا کے گورنر اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔

اس سے قبل انہوں نے نجف اشرف میں روضہ امام علی علیہ السلام پر حاضری دی اور وطن عزیز کے امن و خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔ بعدازاں، انہوں نے کربلا پہنچ کر زیارت امام حسین علیہ السلام کا شرف حاصل کیا۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى