کربلا میں قائم ’’مجمعُ الفقراء‘‘ رہائشی منصوبے کے بارے میں تفصیل سے جانیے۔ عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات

پاکستان:شہادت حضرت علی علیہ السلام پر ملک بھر میں سخت سیکیورٹی انتطامات، تمام جلوس پر امن طور پر اختتام پذیر

2025-03-23 12:33

کراچی،لاہور سمیت ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، اس دوران سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے فورسز کے اہلکاروں کی بڑی نفری تعینات کی گئی ہے

کربلا ٹوڈے: کراچی میں یوم شہادت حضرت علی ع کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر حسینیہ ایرانیاں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، جلوس میں سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ادھر شہر قائد کے علاقے ملیر سے مرکزی جلوس برآمد ہوا، عزاداروں کی بڑی تعداد جلوس میں شریک تھی، سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

ضلع ملیر میں جعفر طیار کی مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہونے والا شہادتِ حضرت علی کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امامیہ مسجد پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ہمیں حضرت علی علیہ السلام کی کردار و افکار کو اپنانا ہوگا تاکہ معاشرے میں عدل و انصاف قائم ہو، انہوں نے آج کے حوالے سے خصوصی ہدایت دی کہ صوبے بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا حضرت علی کی شہادت حق، عدل اور انسانیت کے لیے عظیم قربانی ہے، مولائے کائنات حضرت علی ع کا طرزِ حکمرانی دنیا کے تمام حکمرانوں کے لئے مشعلِ راہ ہے اور امام کی عدل و شجاعت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہم ایک بہتر معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔ یومِ علی ہمیں تقویٰ، شجاعت اور قربانی کا درس دیتا ہے، حضرت علی نے ہمیشہ حق و صداقت کا ساتھ دیا، ہمیں بھی انہی اصولوں پر چلنے کی ضرورت ہے، ان کی حیات طیبہ میں ہمارے لیے حکمرانی اور عدل و انصاف کا بہترین نمونہ موجود ہے، شہادتِ امام علی ہمیں ایثار، صبر اور عدل کی راہ پر چلنے کا درس دیتی ہے۔

لاہور میں یوم شہادت حضرت علی کا جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہو کر روایتی راستوں پرگامزن ہے، جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیرہوگا۔ شالیمار مارکیٹ میں رنگ محل چوک پر نماز ظہرین ادا کی گئی، جلوس مغرب کے وقت کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

لاہور میں مرکزی عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی پر 8 ہزار اہلکار تعینات ہیں ، عزاداروں کے داخلے کے لیے واک تھرو گیٹس نصب ہیں۔

مرکزی روٹ پر شرکاءکی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے 8 مقامات مختص کئے گئے ہیں۔ عزاداروں کو 3 درجاتی حصار پر مبنی سیکیورٹی میکنزم سے مکمل چیکنگ کے بعد ہی جلوسوں میں شامل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے

منسلکات

العودة إلى الأعلى