وزارتِ داخلہ: عراق ,شام سرحد پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات
خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر الولید سرحدی گزرگاہ پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے
وزیرِ داخلہ عبد الامیر الشمری نے تصدیق کی ہے کہ سرحدی گزرگاہ کے دوسرے حصے میں سیکیورٹی اقدامات میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عراق اور شام کی سرحد کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے مسلسل نگرانی جاری ہے، اور سیکیورٹی فورسز کو تمام ضروری وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں
اسی حوالے سے سرحدی افواج کے سربراہ، لیفٹیننٹ جنرل محمد عبد الوهاب نے کہا کہ سرحدوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن میں جدید ترین نگرانی کے کیمرے، جدید اسلحے اور بکتر بند گاڑیوں سے لیس تربیت یافتہ جنگی یونٹس کی تعیناتی شامل ہے
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ سرحد پر ایسی دفاعی لائنیں قائم کی جا رہی ہیں، جن کی بدولت اسمگلنگ اور غیر قانونی دراندازی کی کوششیں ناکام بنا دی گئی ہیں
لیفٹیننٹ جنرل عبد الوھاب کے مطابق سرحدی فورسز ایک جامع سات نکاتی منصوبے پر عمل کر رہی ہیں، جس میں خندق کی کھدائی، مٹی کے بند کی تعمیر، ہر کلومیٹر پر چوکیاں اور کنکریٹ کے حفاظتی ٹاورز کا قیام شامل ہے۔ مزید برآں، جدید تھرمل کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ کنکریٹ کی دیوار کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے