کربلا : علماء کی نگرانی میں قرآن پاک کی اشاعت

2025-06-02 09:47

حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر اہتمام "دار الوارث پرنٹنگپریس" نے عراقی ماہرین کی مہارتوں پر انحصار کرتے ہوئے، اعلیٰ معیار پر علمی و فنی قرآنِ کریم کی اشاعت مکمل کر لی

پریس کے مدیر، انجینئر منتظر صالح نے بتایا کہ دار الوارث پرنٹنگ پریس کو یہ افتخار حاصل ہے کہ اس نے قرآنِ کریم کی فنی و نفیس انداز میں اشاعت مکمل کر لی ، جو اس کے اہم ترین کارناموں میں شمار ہوتی ہے۔ اس نیک کام کے لئے مدینہ منورہ کے معروف و مشہور خط، خط عثمان طٰہ کو رول ماڈل اپنایا گیا ہے کیونکہ یہ نسخہ اپنی علمی دقّت اور عالمِ اسلام میں سب سے زیادہ پڑھنے کی وجہ سے ممتاز مقام رکھتا ہے

انہوں نے مزید بتایا مصحف شریف کے غلاف کی تزیین، صفحات کے اندرونی حاشیے کی فنی ساخت، اور دیگر تمام مراحل مکمل طور پر عراقی ماہرین نے انجام دیے ہیں ۔ یہ ڈیزائن اسلامی تہذیب کی روح کے ساتھ جمالیاتی پہلو بھی رکھتا ہے

انہوں نے واضح کیا کہ دار الوارث نے علمی دقّت کے مرحلے کو بہت زیادہ اہمیت دی۔ یہ کام دو مراحل میں مکمل ہوا۔ پہلا مرحلہ طباعت سے قبل تھا، جس میں دار القرآن الکریم کی ایک علمی کمیٹی نے، جس کی سربراہی شیخ ڈاکٹر خیر الدین الہادی نے کی، قرآن کے متن کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ دوسرا مرحلہ طباعت کے بعد مکمل ہوا، جس میں حفاظ کرام اور ماہر اساتذہ کی ایک کمیٹی نے ہر صفحے کا بغور معائنہ کیا تاکہ کسی قسم کی لسانی یا طباعتی غلطی باقی نہ رہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ منصوبہ جدید ترین طباعت و جلد سازی کی ٹیکنالوجی کے ذریعے مکمل کیا گیا، تاکہ قرآنِ کریم اپنی عظمت کے شایانِ شان خوبصورت انداز میں شائع ہو، اور یہ اس بات کا عملی ثبوت ہو کہ عراقی صلاحیتیں انتہائی دقّت اور معیار کے ساتھ قرآنی منصوبے مکمل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

دار الوارث کا یہ کارنامہ نہ صرف عراق میں مذہبی مطبوعات کے میدان میں ایک نمایاں کامیابی ہے، بلکہ مقامی صلاحیتوں پر اعتماد کرنے کے رواج کو عام کرنے اور قرآنِ کریم کی خدمت میں ایک علمی و فنی حصہ ادا کرنے کی کوشش بھی ہے

المرفقات

العودة إلى الأعلى