کربلا میں قائم ’’مجمعُ الفقراء‘‘ رہائشی منصوبے کے بارے میں تفصیل سے جانیے۔ عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات

پاکستان کا اقوام عالم سے اسلاموفوبیا کے خلاف فیصلہ کن اقدام کا مطالبہ

2025-03-15 07:37

نیویارک: پاکستان نے اقوام عالم سےاسلاموفوبیا کے خلاف فیصلہ کن اقدام کا مطالبہ کردیا اور کہا کئی ممالک نے اسلاموفوبیا کیخلاف اعلانات کیے،اب ان پرعمل کاوقت ہے

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھرمیں اسلاموفوبیا سےنمٹنے کا دن آج منایا جارہا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان نے اسلاموفوبیا کاایشوعالمی سطح پرتسلیم کرانے میں قائدانہ کردار ادا کیا.

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی میں پاکستان کی اسلاموفوبیا کیخلاف قراردادمنظورہوئی، 15مارچ اسلاموفوبیاسےنمٹنےکاعالمی دن منانےکافیصلہ کیا گیا، جو مسلسل تیسرے سال منایا جارہاہے

پاکستان نے او آئی سی کی نمائندگی کرتے ہوئےعالمی یوم انسداد اسلامو فوبیا کےموقع پر دنیا بھر کی حکومتوں سے مسلمانوں کےخلاف نفرت، تعصب اورعدم برداشت کے دیگر مظاہر کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

مستقل مندوب نے بتایا کہ اسلامو فوبیا کیخلاف جنرل اسمبلی میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ خصوصی سفیر بنایاجائےگا،اس کا دو تین دن میں اعلان کر دیا جائے گا، اُس خصوصی سفیر کےساتھ مل کر پاکستان اور اسلامی ممالک اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئےحکمت عملی بنائیں گے ، ہماری کوشش ہوگی کہ اسلاموفوبیا کے خاتمے کیلئےاقدامات کیے جائیں

انھوں نے زور دیا اسلاموفوبیا سے ہر سطح پرنمٹنا ہوگا، کئی ممالک نے اسلاموفوبیا کیخلاف اعلانات کیے، اب ان پرعمل کاوقت ہے۔ پاکستان اور او آئی سی اسلاموفوبیا کیخلاف سیکریٹری جنرل کیساتھ کام کریں گے

العودة إلى الأعلى