عراق میں خام تیل کی پیداوار میں اضافے کا منصوبہ
بغداد: عراق نے خام تیل کے ذخائر سے پیداوار میں اضافے کا منصوبہ بنایا ہے، جس کے تحت 2028 تک یومیہ چھ ملین بیرل تیل نکالا جائے گا
عراق کی پارلیمانی کمیٹی برائے تیل، گیس اور قدرتی وسائل کے سربراہ، عدنان جابری نے کہا ہے کہ حکومت اور وزارتِ تیل 2028 تک تیل کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ ملکی آمدنی میں اضافہ کیا جا سکے
گزشتہ روز کربلا ٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ عراق، اوپیک کی مقرر کردہ برآمدی حد سے دو ملین بیرل زائد تیل پیدا کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اضافی پیداوار کو ملکی سطح پر تیل کی مصنوعات کی تیاری کے لیے استعمال کیا جائے گا
مزید برآں، انہوں نے نشاندہی کی کہ تیل اور گیس کے ذخائر کے لیے نئے لائسنسنگ مراحل متعارف کرائے جا رہے ہیں، جو پیداوار میں اضافے کی راہ ہموار کریں گے اور عراق کو اعلیٰ معیار کے آکٹین پٹرول سمیت ضروری تیل مصنوعات میں خودکفیل بنانے میں مدد دیں گے
انہوں نے مزید کہا کہ قدرتی گیس کے بہتر استعمال اور گیس جلانے کے عمل کو 70 فیصد تک کم کر دیا گیا ہے
آخر میں انہوں نے بتایا کہ پیداواری صلاحیت میں اضافے کے اقدامات سے قبل ریفائنری سیکٹر میں بڑے پیمانے پر مرمت اور بحالی کا کام مکمل کیا گیا، ریفائنگ کی گنجائش میں اضافہ کیا گیا، نئی پائپ لائنز بچھائی گئیں ہیں، اور اس سلسلے میں کربلا آئل ریفائنری کا افتتاح بھی عمل میں لایا گیا ہے