مسجدِ کوفہ میں "الأنوار المحمدیہ" مقابلہ حفظ قرآن کا روح پرور قرآنی محفل
مسجدِ کوفہ کے مقدس صحن میں اعیادِ شعبانیہ کی بابرکت مناسبت سے چوتھا سالانہ "الأنوار المحمدیہ" قومی قرآن کریم حفظ مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں ملک بھر سے 200 سے زائد حفاظِ کرام نے شرکت کی
اس قرآنی محفل میں عتباتِ عالیہ کے دارُالقرآن کے ذیلی ادارے اور نجفِ اشرف کے قرآنی مراکز بھی شریک ہوئے، جہاں حفاظِ کرام نے اپنی حفظ کی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔
مسجدِ کوفہ کے دینی امور کے معاون سربراہ ولید ذبحاوی نے "کربلا ٹوڈے" سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ روحانی اور علمی مقابلہ تین روز تک جاری رہا، جس میں مختلف درجات کے لیے درج ذیل کیٹیگریز رکھی گئیں
مکمل قرآن کریم کا حفظ
بیس پاروں کا حفظ
دس پاروں کا حفظ
ولید ذبحاوی نے مزید کہا کہ اس طرح کے مقابلے نوجوانوں کو قرآن کریم کی طرف راغب کرنے، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور قرآنی ماحول کو فروغ دینے میں انتہائی مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔
یہ مقابلہ مسجدِ کوفہ کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے قرآنی سرگرمیوں کے سلسلے کی ایک کڑی تھی، جو قرآن کریم کے تحفظ، تجوید اور قرآنی اقدار کے فروغ کے لیے ایک عملی اقدام ہے۔