پاکستان کی وہ مسجد جہاں ’فجر، ظہر، مغرب کی اذان شیعہ جبکہ عصر اور عشا کی اذان سنی دیتے ہیں ملک میں بجلی کے بحران کو حل کرنے کے لیے روزانہ 2000 میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ کشمیر : رمضان المبارک کے روحانی ماحول میں قرآنی خطاطی کی شاندار نمائش کا انعقاد محکمہ صحت کربلاء کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر زائرین کے لیے جامع طبی منصوبے کا اعلان حرم امام حسین علیہ السلام نے کردستان ریجن میں رمضان المبارک کی سرگرمیوں کو بھرپور فروغ دیا لاکھوں زائرین نے حرم امام حسین علیہ السلام میں شب قدر کا احیاء کیا الیاسری: ملک ترقی کی راہ پر گامزن، بین الاقوامی مواصلاتی کمپنیاں سرمایہ کاری کے لیے تیار پاکستان:شہادت حضرت علی علیہ السلام پر ملک بھر میں سخت سیکیورٹی انتطامات، تمام جلوس پر امن طور پر اختتام پذیر حرم امیر المومنین علیہ السلام نے ایام شہادت میں روزانہ ایک لاکھ سے زائد افطار تقسیم کیے عراق نے 38 سے زیادہ ممالک کے لیے ای ویزا کا اجرا شروع کر دیا

عراق میں شعبان المعظم 1446ھ کا چاند نظر آگیا ،دفتر سید سیستانی دام ظلہ الوارف

2025-01-30 15:11

لہٰذا کل بروز جمعہ 31 جنوری 2025کو شعبان المعظم 1446 ہجری کی پہلی تاریخ ہو گی

شب برات 13 فروری کو منائی جائے گی جبکہ 14 فروری کو ولادت باسعادت امام زمانہ عج کی مناسبت سے تمام مسلمان جشن منائیں گے

کربلاء ٹوڈے  کے مطابق نجف اشرف میں مرجع دینی اعلی کے مرکزی دفتر سے ابھی اعلان کیا گیا ہے شعبان المعظم کا چاند نظر آیا ہے کل بروزہ جمعہ یکم شعبان المعظم ہوگا

اس طرح پاکستان کے رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک بھر میں یکم شعبان المعظم 1446ھ کل 31 جنوری بروز جمعہ ہوگی جبکہ شب برات 13 فروری کی رات ہوگی

خداوند متعال سے دعا ہے کہ وہ اس ماہ مبارک کو تمام مسلمانوں اور پوری انسانیت کے لیے خیر و برکت اور نا ختم ہونے والی خوشیوں کی ابتداء قرار دے

اور تمام مسلمانوں کی عبادتوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے

شعبان معظم اپنی برکتوں اور فضیلتوں کے ساتھ ساتھ اہل بیت علیہم السلام کے حوالے سے بھی بہت خاص مہینہ ہے اگر یہ کہا جائے کہ یہ مہینہ اہل بیت علیہم السلام کی خوشیوں سے بھرا ہوا ہے تو غلط نہ ہوگا۔ اہل بیت علیہم السلام کی متعدد برگزیدہ ہستیوں کا جشن میلاد اور کئی اہم دینی مناسبات اسی مہینہ میں ہیں۔ اس مہینہ کے شروع ہوتے ہی ہر جانب خوشی اور جشن کا سا سماں نظر آتا ہے

العودة إلى الأعلى