عراق میں شعبان المعظم 1446ھ کا چاند نظر آگیا ،دفتر سید سیستانی دام ظلہ الوارف عراق میں اقتصادی ترقی کی رفتار تیز، اقوامِ متحدہ کا ترقیاتی منصوبوں پر اظہارِ اطمینان امارات میں عراق کی طبی کانفرنس میں حرم امام حسین علیہ السلام کے مرکز ہادی کی اہم شرکت، عالمی سطح پر تعاون کی نئی راہیں بابل: مقام امام جعفر صادق علیہ السلام پر جدید سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب مکمل شہادتِ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی مناسبت سے حرمِ امام حسین علیہ السلام کے زیر اہتمام کاظمین میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد بنی ہاشم کے راہب کو سلام شہادت امام موسی کاظم علیہ السلام کی مناسبت سے کاظمین میں تابوت برآمد 5 ہزار عراقی طلباء کے لیے وزیراعظم کا تاریخی اسکالرشپ پروگرام امام مہدی (عج) فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام امام موسیٰ کاظم (ع) کی شہادت کے موقع پر چوتھے ثقافتی موکب کا کامیاب انعقاد کربلا میں نہج البلاغہ کے علوم کا نیا باب: الزہراء یونیورسٹی برائے خواتین میں شعبہ نہج البلاغہ کا افتتاح

عراق میں اقتصادی ترقی کی رفتار تیز، اقوامِ متحدہ کا ترقیاتی منصوبوں پر اظہارِ اطمینان

2025-01-30 10:24

اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) نے عراق میں اپنے نمایاں ترقیاتی منصوبوں کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ملک اقتصادی ترقی کے بلندیوں کی طرف گامزن ہے ان ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے عراق استحکام اور ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے

عراق میں اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے نائب نمائندے، ساشا کغاومان نے بتایا کہ گزشتہ چند سالوں یہ پروگرام بے گھر افراد اور مہاجرین کی اپنے علاقوں میں واپسی کے لیے سازگار ماحول کو پیدا کرنے پر توجہ دے رہا ہے اور یہ پروگرام اختتامی مراحل میں داخل ہو رہا ہے۔

عراقی وزیرِاعظم محمد شیاع السودانی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملک ایک نئے ترقیاتی دور میں داخل ہو رہا ہے، جس کا واضح اثر ترقیاتی پروگرام کی سرگرمیوں میں نظر آ رہا ہے

کغاومان نے وضاحت کی کہ اقوامِ متحدہ کا ترقیاتی پروگرام اب عراق میں اپنی توجہ درج ذیل پہلوؤں پر مرکوز کر رہا ہے

سماجی بحالی کی حمایت: خاص طور پر مہاجرین کی کیمپوں سے اپنے گھروں کی طرف واپسی اور ان کے اقتصادی پہلو کو مضبوط بنانا

اقتصادی ترقی کو فروغ دینا: غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور اقتصادی استحکام کو فروغ

بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کا مقابلہ: حکومتی اصلاحات میں معاونت اور مالی شفافیت کو فروغ دینا

سیکیورٹی کے شعبے میں اصلاحات: قانون کی حکمرانی کو مضبوط کرنا تاکہ ایک زیادہ مستحکم ماحول یقینی بنایا جا سکے

ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا: موسمیاتی اثرات کو کم کرنے اور ماحولیاتی حالات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنا

اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے عراق میں جاری اقتصادی و سماجی تبدیلیوں کے مطابق پائیدار ترقی کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، تاکہ ملک میں طویل مدتی استحکام حاصل ہو اور ایک زیادہ متنوع اور مضبوط معیشت تشکیل دی جا سکے

منسلکات

العودة إلى الأعلى