امارات میں عراق کی طبی کانفرنس میں حرم امام حسین علیہ السلام کے مرکز ہادی کی اہم شرکت، عالمی سطح پر تعاون کی نئی راہیں بابل: مقام امام جعفر صادق علیہ السلام پر جدید سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب مکمل شہادتِ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی مناسبت سے حرمِ امام حسین علیہ السلام کے زیر اہتمام کاظمین میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد بنی ہاشم کے راہب کو سلام شہادت امام موسی کاظم علیہ السلام کی مناسبت سے کاظمین میں تابوت برآمد 5 ہزار عراقی طلباء کے لیے وزیراعظم کا تاریخی اسکالرشپ پروگرام امام مہدی (عج) فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام امام موسیٰ کاظم (ع) کی شہادت کے موقع پر چوتھے ثقافتی موکب کا کامیاب انعقاد کربلا میں نہج البلاغہ کے علوم کا نیا باب: الزہراء یونیورسٹی برائے خواتین میں شعبہ نہج البلاغہ کا افتتاح وزارت داخلہ: امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی یوم شہادت پر سخت سیکیورٹی انتظامات کا اعلان اقلیم کردستان کے زائرین کا کربلا مقدسہ میں پرتپاک استقبال

5 ہزار عراقی طلباء کے لیے وزیراعظم کا تاریخی اسکالرشپ پروگرام

2025-01-26 06:27

بغداد: وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے دنیا کی ممتاز یونیورسٹیوں میں 5 ہزار عراقی طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا ہے

وزیراعظم کے دفتر کے ڈائریکٹر علی رزوقی نے ایک اہم بیان میں کہا کہ اس اقدام کا مقصد عراق میں علمی تحقیق کو فروغ دینا اور عالمی اداروں کے ساتھ مضبوط تعلیمی تعلقات قائم کرنا ہے

علی رزوقی نے بتایا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر اس اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کے تحت بیرون ملک عراقی طلباء کے لیے وظائف اور دیگر سہولیات کو بہتر بنایا گیا ہے

انہوں نے مزید کہا: "کسی بھی ملک کی ترقی انسانی وسائل کے موثر استعمال اور عالمی معیار کی تعلیم پر منحصر ہے

رزوقی نے وضاحت کی کہ 2008 میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس کا مقصد 10 ہزار طلباء کو عالمی یونیورسٹیوں میں بھیجنا تھا۔ تاہم، یہ پروگرام اقتصادی بحران اور داعش کے حملوں کے باعث معطل ہو گیا تھا۔ اب وزیراعظم نے اس پروگرام کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے

انہوں نے بتایا کہ اس بحالی کے تحت اگست 2023 میں اسکالرشپ پروگرام کا پہلا مرحلہ شروع ہوا، جس میں 400 طلباء کو عالمی جامعات میں بھیجا گیا۔ 2024 کے دوران مزید 1 ہزار طلباء کو امریکہ، برطانیہ، اور آسٹریلیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں بھیجا جائے گا

علی رزوقی نے اعلان کیا کہ اسکالرشپ کے لیے نئی درخواستیں فروری 2025 میں کھلیں گی، جس کے تحت مزید 1 ہزار طلباء کو وظائف دیے جائیں گے۔ مزید تفصیلات کے لیے طلباء کو اعلیٰ تعلیم کی ترقیاتی کمیٹی کی ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2014 کے معاشی بحران اور داعش کی صورتحال کی وجہ سے طلباء کے وظائف میں کٹوتی کی گئی تھی، تاہم وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر ان وظائف کو بحال کر دیا گیا ہے، تاکہ بیرون ملک زیر تعلیم طلباء اور ان کے اہل خانہ کی کفالت اور عزتِ نفس برقرار رہے

پروگرام کے تحت 5 فیصد نشستیں غیر سرکاری ملازمین کے لیے مختص کی گئی ہیں، جنہیں تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملازمت کی ضمانت دی جائے گی۔ اس حوالے سے وفاقی سروس کونسل کے ساتھ ایک معاہدہ بھی طے پایا ہے، تاکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کو ان کے تخصصات کے مطابق روزگار فراہم کیا جا سکے

ابو علی

العودة إلى الأعلى