اقلیم کردستان کے زائرین کا کربلا مقدسہ میں پرتپاک استقبال
روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کی میزبانی میں اقلیم کردستان کے زائرین کا ایک وفد کربلا مقدسہ پہنچا، جہاں انہوں نے مقدس مقامات کی زیارت کی
اس دورے کا مقصد عراق کے مختلف اقوام اور فرقوں کے درمیان امن، محبت اور اتحاد کے پیغام کو فروغ دینا تھا۔
روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اتحاد و یکجہتی کو مضبوط کرنے کے لیے مسلسل سرگرم ہے۔ اسی ضمن میں، اقلیم کردستان کے صوبہ سلیمانیہ کے علاقے رانیہ سے زائرین کو کربلا معلیٰ اور نجف اشرف لے جایا گیا، جہاں انہوں نے مقدس روضوں کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔
مرکز بینہ برائے فکری اور ثقافتی تحفظ کے ڈائریکٹر اور اقلیم کردستان میں روضہ مبارک کے نمائندے، جناب شیخ علی قرعاوی نے اس دورے کے انتظامات میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے روضہ مبارک کی انتظامیہ کی معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہماری یہ کوششیں عراق میں تمام اقوام اور فرقوں کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کے فروغ کی عکاس ہیں۔ عراق ہمارا مشترکہ گھر ہے اور ہم سب میں اخوت و ہمدردی کی اعلیٰ اقدار موجود ہیں
کربلا معلیٰ میں وفد کا شاندار استقبال کیا گیا۔ روضہ مبارک کے شعبہ امور دینیہ کے سربراہ، جناب شیخ احمد الصافی نے وفد سے ملاقات کی اور ان سرگرمیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا:
"یہ اقدامات معاشرتی امن کے فروغ اور اختلافات کو ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں
یہ اقدام نہ صرف زائرین کے لیے سہولت کا ذریعہ بنا بلکہ ملک میں باہمی اخوت، یکجہتی اور محبت کے پیغام کو عام کرنے کی ایک شاندار مثال بھی ثابت ہوا
ابو علی