کربلا میں فری میڈیکل کیمپ کے ڈاکٹروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب
روضہ امام حسین علیہ السلام کی جانب سے مرکز سیدہ زینب کبریٰ (سلام اللہ علیہا) میں منعقد ہونے والے مفت آئی میڈیکل کیمپ "النبا والمراد" کے ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا
اس میڈیکل مہم کا آغاز امام علی اور امام محمد الجواد (علیہما السلام) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے میثاق میڈیکل والنٹیئر گروپ کے تعاون سے کیا گیا تھا
تقریب کے دوران روضہ امام حسین علیہ السلام کے نائب سیکریٹری جنرل، ڈاکٹر علاء ضیاء الدین نے کہا، "میثاق میڈیکل والنٹیئر گروپ مسلسل کربلا مقدسہ آ کر زائرین امام حسین علیہ السلام اور مقامی افراد کو بہترین مفت طبی خدمات فراہم کرتا ہے
انہوں نے مزید کہا، "یہ گروپ ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ہے جو اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات کے باوجود زائرین کی خدمت کے لیے ایک یا دو ہفتے وقف کرتے ہیں۔ ان کا یہ جذبہ ان کے اخلاص اور عقیدت کا بہترین ثبوت ہے
ڈاکٹر علاء ضیاء الدین نے ڈاکٹروں کے اس بے لوث جذبے کو سراہتے ہوئے کہا، "ہم ان کے شکر گزار ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ سید الشہداء علیہ السلام کی بارگاہ سے انہیں اس خدمت کا حقیقی اجر عطا ہوگا
واضح رہے کہ مرکز سیدہ زینب کبریٰ (سلام اللہ علیہا) کے جراحی مرکز اور میثاق میڈیکل والنٹیئر گروپ کے تعاون سے جاری یہ مفت طبی مہم "النبا والمراد"، 10 رجب (11 جنوری 2025) سے 21 رجب (22 جنوری 2025) تک جاری رہے گی۔ اس مہم کے تحت زائرین اور اہلِ کربلا کو آنکھوں کی جراحی اور دیگر طبی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں
ابو علی