غزہ: جنگ کے دوران روزانہ 35 فلسطینی بچے شہید، 15 بچے روزانہ معذور ہو رہے ہیں : یونیسف
2025-01-19 08:07
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے انکشاف کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ کے دوران روزانہ اوسطاً 35 فلسطینی بچے شہید ہوئے ہیں، جبکہ معذوریوں کی شرح میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے
اقوام متحدہ کے ترجمان جیمز ایلڈر نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر 15 ہزار فلسطینی بچے شہید ہو چکے ہیں
اونروا کے مطابق، روزانہ تقریباً 15 بچے جنگی ہتھیاروں کے استعمال سے ایسی معذوریوں کا شکار ہو رہے ہیں جو زندگی بھر ان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گی۔ ان معذوریوں میں جسمانی اعضا کے زخم اور سماعت کی کمزوری شامل ہیں
بدھ کے روز قطر، مصر اور امریکہ کی ثالثی سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پایا، تاہم اس معاہدے پر عمل درآمد کے باوجود اسرائیلی حملے بدستور جاری ہیں۔ غزہ کے شہری دفاع کے مطابق، بدھ سے جمعہ کی شام تک مزید 119 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 30 بچے اور 32 خواتین شامل ہیں
ابو علی