نجف اشرف میں بین الاقوامی اسلامی فنون کی شاندار نمائش کا آغاز

2025-01-12 05:52

نجف اشرف: حرم امام علی علیہ السلام نے حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے ہفتہ ثقافتی تقریبات کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت بین الاقوامی اسلامی فنون کی ایک شاندار نمائش کا انعقاد کیا گیا

عتبہ علویہ مقدسہ کے شعبہ ثقافت اسلامی کے انچارج، خادم حسین الرحیمی کے مطابق، اس نمائش میں 300 سے زائد منفرد فن پارے پیش کیے گئے ہیں، جن میں پینٹنگز، عربی خطاطی، اسلامی تزیین و آرائش کے نمونے، ماڈلز اور اسلامی ورثے سے متاثر چھوٹے فن پارے شامل ہیں۔ نمائش کا ایک خاص حصہ امام علی علیہ السلام کی حیاتِ مبارکہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لیے مخصوص کیا گیا ہے، جس میں ان کی ولادت سے لے کر شہادت تک کے اہم واقعات کو شاندار انداز میں پیش کیا گیا ہے

نمائش کو بین الاقوامی سطح پر نمایاں بنانے کے لیے لبنان، ایران، پاکستان اور عراق کے معروف فنکاروں نے اپنی تخلیقات پیش کیں، جن کی موجودگی نے نمائش کی انفرادیت اور تنوع میں اہم کردار ادا کیا

زائرین کی جانب سے اس نمائش کو زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ زائرین نے اسلامی ورثے کی عکاسی اور امام علی علیہ السلام کی سیرت کے منفرد اظہار پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ یہ نمائش روزانہ صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک زائرین کے لیے کھلی رہتی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس ثقافتی اور فنی تجربے سے مستفید ہو سکیں۔

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى