سفیر ہسپتال: سال 2024 میں 14 ہزار سرجریاں اور 8 لاکھ مریضوں کو طبی خدمات فراہم

2025-01-04 08:06

کربلاء میں حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر انتظام سفیر ہسپتال نے سال 2024 میں زائرین کو فراہم کی گئی طبی خدمات کی سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے

رپورٹ کے مطابق، ہسپتال نے رواں سال 14,000 کامیاب سرجریاں کیں اور 8 لاکھ سے زائد مریضوں کو مختلف مواقع پر طبی سہولیات فراہم کیں۔ ان خدمات میں لبنان سمیت دنیا بھر سے آنے والے زائرین بھی شامل تھے

ہسپتال کے انتظامی معاون، انجینئر عباس عبد علی حسن نے بتایا کہ مرجعیت دینیہ کے نمائندے، شیخ عبدالمہدی کربلائی حفظہ اللہ کی سرپرستی میں مختلف طبی شعبوں میں ہزاروں میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں 263,279 مریضوں کا معائنہ کیا گیا، جبکہ جنرل سرجری، یورولوجی اور بانجھ پن کے شعبوں میں 61,754 مریضوں کا علاج ہوا

رواں سال شروع کی گئی "سیکنڈ ٹائم اسپیشل او پی ڈی" میں بچوں، داخلی امراض اور فیملی مسائل سے متعلق 14,180 مریضوں کا علاج کیا گیا۔ ایکس رے اور الٹراساؤنڈ کی سہولیات سے 41,872 مریض مستفید ہوئے، جبکہ نو مختلف شعبوں میں کی گئی 14,000 سرجریوں میں پیچیدہ اور خاص کیسز بھی شامل تھے۔

ہسپتال نے 337,943 لیبارٹری ٹیسٹ کیے، 4,015 بائیوپسی مفت فراہم کیں، اور بانجھ پن کے علاج میں 811 کامیاب کولوننگ کیسز مکمل کیے

ہسپتال کی بیڈز کی اوکیوپینسی شرح 101% رہی، جو اس کی ہمہ وقت فعالیت کا مظہر ہے۔ زیارات میلیونیہ کے دوران ہسپتال نے 8 لاکھ زائرین کو طبی سہولیات فراہم کیں، جبکہ لبنانی مہمانوں کے لیے خصوصی سرجریاں عتبہ حسینیہ کے تعاون سے کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق، آئندہ سال کے پہلے چھ ماہ میں ایمرجنسی سینٹر کا قیام، بیڈز کی تعداد میں اضافہ، اور جدید آلات کی تنصیب جیسے منصوبے شامل ہیں۔ مزید یہ کہ سرجری تھیٹرز کے لیے جدید آلات امپورٹ کیے جائیں گے تاکہ پیچیدہ آپریشنز میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

سفیر ہسپتال کی یہ رپورٹ زائرین کے لیے حرم امام حسین علیہ السلام کے عزم اور خدمات کی عکاسی کرتی ہے، جو انسانی فلاح و بہبود کی ایک مثال ہے۔

ابو علی

العودة إلى الأعلى