کربلا میں قائم ’’مجمعُ الفقراء‘‘ رہائشی منصوبے کے بارے میں تفصیل سے جانیے۔ عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات

مرجع اعلی سید علی سیستانی دام ظلہ العالی کا پارچنار کے حوالے سے بیان

2024-11-22 17:17

پاکستان کے شہر پاراچنار میں معصوم مسافروں پر دہشت گرد حملے کی مذمت

بسم اللہ الرحمن الرحیم  

*"انا للہ وانا الیہ راجعون"*  

مومنینِ کرام، اہلِ پاراچنار(پاکستان)  

السلام علیکم و رحمة اللہ وبرکاتہ

ایک بار پھر سنگدل دہشت گردوں نے ایک خوفناک جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے، پاراچنار سے پشاور جانے والے معصوم مسافروں پر مسلح حملہ کر کے کئی بے گناہ مؤمنین کو شہید اور زخمی کر دیا۔  

ہم اس المناک سانحے پر دلی تعزیت پیش کرتے ہیں اور شہداء کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے، زخمیوں کو جلد صحت یابی نصیب ہو، اور شہداء کو بلند درجات سے نوازے۔  

نجف اشرف کے حوزہ علمیہ اور مرجعیتِ اعلیٰ شیعہ اس ہولناک واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جو امت مسلمہ کے اتحاد کو نشانہ بنانے کی سازش ہے۔ ہم حکومت پاکستان سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان بے سہارا عوام کو دہشت گرد گروہوں کے مظالم اور جرائم سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ ضروری ہے کہ ایسے پیشگی اقدامات کیے جائیں جن سے بے گناہ مؤمنین کو ان سنگدل اور شدت پسند گروہوں کی پُرتشدد کارروائیوں کا نشانہ بننے سے بچایا جا سکے۔  

ہم خداوند متعال سے دعا گو ہیں کہ پاکستان کے معزز اور شریف عوام کو ہمیشہ عزت اور سربلندی عطا فرمائے۔  

20 جمادی الاول 1446ھ  

22 نومبر 2024ء  

*دفتر آیت اللہ سیستانی (مد ظلہ) نجف اشرف

العودة إلى الأعلى