رکن پارلیمنٹ: مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف نے عراق کی مسائل کی نشاندہی کی اور مضبوط عراق کے لیے حل پیش کیے

2024-11-18 06:37

نائب اسپیکر پارلیمنٹ محسن المندلاوی نے اس بات پر زور دیا کہ مرجعیت اعلی دام ظلہ الوارف نے عراق کے مسائل کی درست نشاندہی کی اور ایک مضبوط عراق کے لیے مسائل کے حل پیش کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرجع اعلی دام ظلہ الوارف کے جہادِ کفائی کے فتوے نے عراق اور خطے کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خطرے سے محفوظ بنایا۔

کربلاء انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کےمطابق انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر عراق میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اور یونامی مشن کے سربراہ، محمد الحسان سے ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید برآں عراق میں اصلاحات اور استحکام کے عمل میں اقوام متحدہ کے کردار پر بات چیت کی گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ملاقات کے دوران عراق میں استحکام اور اصلاحات کے لیے اقوام متحدہ کے منصوبوں اور کردار پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ خطے میں پیش آنے والے واقعات، خاص طور پر فلسطینی اور لبنانی عوام کے خلاف صیہونی ریاست کے جرائم اور ان کے علاقائی و عالمی امن و سلامتی پر اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مندلاوی نے مزید کہا کہ نجف اشرف میں موجود اعلیٰ دینی قیادت نے عراق کو درپیش اہم مسائل کی نشاندہی کی اور ان کے حل کے لیے مشورے دیے تاکہ ایک مضبوط، باعزت اور مقتدر وطن تشکیل دیا جا سکے۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ جہادِ کفائی کا فتویٰ نے عراق، خطے اور دنیا کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خطرے سے بچایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "عراق مشرق وسطیٰ میں استحکام کی کنجی ہے اور اس کی پارلیمانی اور حکومتی کوششیں صیہونی جارحیت کو روکنے اور اسے خطے میں پھیلنے سے باز رکھنے پر مرکوز ہیں۔ 

یہ ناقابل قبول ہے کہ عراق خطے میں مداخلت یا اپنے بھائیوں اور پڑوسیوں پر حملوں کا میدان بنے۔

ابو علی

العودة إلى الأعلى