کربلا: عتبۂ عباسیہ نے سولر پینلز کی تیاری کے لیے النور فیکٹری کا افتتاح کر دیا آنکھوں کے ساحلوں پر ہے اشکوں کا ہجوم شاید غم حسینؑ کا موسم قریب ہے فتویٰ دفاعِ کفائی نے عراق کو تباہی سے بچایا اور ایک نئے انسانی و تہذیبی دور کا آغاز کیا، سید احمد اشکوری قرآنِ کریم کو سمجھنا اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنا ہی کامیاب زندگی کا حقیقی اصول ہے: شیخ عبدالمہدی کربلائی کربلا: تیسرے سالانہ فتویٰ دفاعِ کفائی فیسٹیول کا آغاز کربلا: نئی نسل کو جدت، ٹیکنالوجی اور قیادت کے میدان میں آگے بڑھانے کے لیے منفرد منصوبے کا آغاز حرمِ امام حسینؑ میں سالانہ مبلغین کانفرنس، ملک بھر سے 1000 سے زائد مبلغین و مبلغات کی شرکت وفاقی اردو یونیورسٹی میں سیرت النبی ص چیئر کے زیرِ اہتمام سیرتِ امام حسینؑ پر سیمینار کا انعقاد ترکیہ میں عیدِ غدیر کے موقع پر عظیم الشان جشن کا انعقاد دارالقرآن الکریم کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی قرآنی ہفتے کا آغاز، 30 ممالک کے نمائندوں کی شرکت

دفتر سید سیستانی دام ظلہ کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف بیان تاریخ: 23 ستمبر 2024

2024-09-23 14:06

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ان کٹھن دنوں میں، جن سے معزز لبنانی قوم گزر رہی ہے، انہیں مسلسل بڑھتی ہوئی اسرائیلی جارحیت کا سامنا ہے۔ یہ جارحیت انتہائی وحشیانہ طریقوں سے جاری ہے، جس میں بڑی تعداد میں ذاتی مواصلاتی آلات اور دیگر چیزیں تباہ کی جا رہی ہیں، اور شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ جنوبی لبنان اور بقاع کے درجنوں دیہاتوں اور قصبوں پر شدید بمباری کی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک بڑی تعداد میں بہادر مزاحمت کار اور دیگر بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، اور ہزاروں افراد کو ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا گیا ہے۔

مرجعیتِ دینیہ عُلیا اپنے عزیز لبنانی بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ان کی اس عظیم آزمائش میں ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعاگو ہے کہ وہ لبنانی عوام کی حفاظت فرمائے، انہیں اپنی پناہ میں لے، اور شریروں کے شر اور بدکاروں کی سازشوں سے محفوظ رکھے۔ ہم ان کے شہداء کے لیے اللہ کی رحمت اور خوشنودی کی دعا کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

مرجعیت اس مسلسل جاری وحشیانہ جارحیت کو روکنے اور لبنانی عوام کو اس کے تباہ کن اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کا مطالبہ کرتی ہے، اور تمام مومنین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ لبنانی عوام کی مشکلات کو کم کرنے اور ان کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جو کچھ کر سکتے ہیں، وہ کریں۔

اللہ لبنان اور اس کی معزز عوام کو ہر برائی اور مصیبت سے محفوظ رکھے۔

(١٩ ربیع الاول ١٤٤٦ھ)

مطابق (23 ستمبر 2024ء)

دفتر سید سیستانی (دام ظلہ) - نجف اشرف

العودة إلى الأعلى