بوہری برادری کے وفد کا حرم امام حسینؑ کے میوزیم کا دورہ
2026-10-11 07:22
کربلا معلی: حرم امام حسینؑ کے میوزیم کا بوہری برادری کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے دورہ کیا، جس کا مقصد میوزیم میں محفوظ تاریخی اور روحانی نوادرات کا قریب سے مشاہدہ کرنا اور حرم مطہر کے علمی و تاریخی آثار سے آگاہی حاصل کرنا تھا
اس موقع پر میوزیم میں وفود کے استقبال کے ذمہ دار جناب علی جاسم حیاوی نے وفد کا استقبال کیا اور انہیں عجائب گھر کے مختلف نمائشی ہالز کا دورہ کرایا
انہوں نے وہاں محفوظ قیمتی نوادرات اور نادر تاریخی آثار کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں
دورے کے دوران معروف مؤرخ جناب سعید رشید زمیزم نے بھی وفد کے ہمراہ مختلف نوادرات اور تاریخی آثار کے بارے میں معلومات پیش کیں۔ انہوں نے تاریخی نوادرات اور قیمتی مخطوطات کی اہمیت، ان کے تاریخی پس منظر اور تہذیبی پہلوؤں پر روشنی ڈالی
دورے کے اختتام پر وفد کے ارکان نے پرتپاک استقبال اور بہترین میزبانی پر اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے میوزیم میں محفوظ نادر اور منفرد نوادرات میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ آثار اسلامی اور انسانی تہذیب کے عظیم اور لازوال ورثے کی عکاسی کرتے ہیں



