خلیجی کشیدگی کے باوجود عراقی آئل ٹینکر بحفاظت آبنائے ہرمز عبور کر گیا
2026-05-12 12:24
ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق عراقی خام تیل سے بھرا ایک بڑا آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرتے ہوئے ویتنام کی جانب روانہ ہوگیا
ایجنسی کے مطابق یہ ٹینکر آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے مقرر کردہ بحری راستے سے گزرا، جبکہ خطے میں سیکیورٹی کشیدگی میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عراقی وزارتِ تیل کے نائب وزیر باسم محمد نے کہا تھا کہ آبنائے ہرمز عراقی تیل کی برآمدات کے لیے بنیادی اور اہم ترین گزرگاہ ہے، جبکہ موجودہ متبادل راستے اسی سطح کی صلاحیت فراہم نہیں کرتے
انہوں نے تیل کے شعبے کے لیے علیحدہ پانچ سالہ بجٹ مختص کرنے کا بھی مطالبہ کیا


