اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آذربائیجان میں عالمی کانفرنس کاپ 29میں عراق کی بھرپور شرکت
2024-11-14 07:04
کاپ 29' میں عراق کا صدر اور سول سوسائٹی کے رہنما موسمیاتی تبدیلی کی صورت میں دنیا کو درپیش بہت بڑے مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے جمع ہوں گے جس سے عالمی حدت میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے اور موسمی شدت کے واقعات دنیا بھر کے لوگوں کو متاثر کر رہے ہیں
'کاپ 29' میں اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے مالیاتی وسائل کی فراہمی پر بطور خاص توجہ مرکوز کی جائے گی کیونکہ ممالک کو گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں بڑے پیمانے پر کمی لانے اور موسمیاتی تبدیلی کے بدترین ہوتے اثرات سے روزگار اور زندگیوں کو تحفظ دینے کے لیے کئی ٹریلین ڈالر درکار ہیں۔
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں 11 تا 22 نومبر (2024) ہونے والی یہ کانفرنس ممالک کے لیے پیرس معاہدے کے تحت موسمیاتی تبدیلی کے خلاف اپنے اقدامات سے متعلق تازہ ترین مںصوبوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کا موقع بھی ہو گا جو انہوں نے 2025 کے اوائل میں اقوام متحدہ جمع کرانا ہیں