بغداد میں سابق قیدی کی زندگی حرم امام حسین علیہ السلام کے تعلیمی فیوض سے بدل گئی
بغداد میں ایک سابق قیدی کی زندگی حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر اہتمام جاری تعلیمی اور اصلاحی پروگراموں کے سبب نئی راہ پر گامزن ہوگئی۔
روضہ حسینی کے شعبہ امور دینیہ کے تحت قائم قیدیوں کی کمیٹی کے وفد نے بغداد میں اس سابق قیدی سے ملاقات کی، جسے جیل کے دوران تعلیم اور مثبت تربیت فراہم کی گئی۔ اس قیدی نے روضہ حسینی کی ٹیم کی مستقل توجہ اور رہنمائی کے باعث تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، جس کے بعد اسے معاشرے میں ایک باعزت اور مفید انسان کی حیثیت سے شامل ہونے کا موقع ملا۔
قیدیوں کے امور کی نگہداشت کرنے والی ٹیم کے سربراہ شیخ کریم الجعفری نے بتایا کہ ہماری ٹیم نے قیدی کی تعلیم کو مکمل کروانے میں اہم کردار ادا کیا، جس سے اس کی شخصیت اور سلوک میں نمایاں تبدیلی آئی۔ اس اصلاحی سفر کے نتیجے میں اسے آزادی ملی، جو اس بات کی بہترین مثال ہے کہ جیل میں اصلاحی اور تعلیمی تعاون قیدیوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے میں کس قدر معاون ثابت ہوسکتا ہے۔
ملاقات کے دوران روضہ حسینی کی جانب سے سابق قیدی کو امام حسین علیہ السلام کا مقدس علم اور مختلف تحائف بھی پیش کیے گئے۔
ابو علی